April 20, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے 

سُورۃُ المَائِدۃ

تمہیدی کلمات

            سورۃ المائدۃ سے قرآن مجید کی دوسری منزل کا آغاز ہوتا ہے، لیکن قرآن حکیم کے مکی اور مدنی سورتوں کے جو گروپس ہیں،  ان کے اعتبار سے پہلا گروپ ابھی ختم نہیں ہوا،  بلکہ سورۃ المائدۃ اس گروپ کی آخری سورت ہے۔ ان گروپس کی تفصیل قبل ازیں بیان ہو چکی ہے۔  اُن میں سے پہلا گروپ ایک مکی سورۃ (الفاتحہ) اور چار مدنی سورتوں (البقرۃ،  آل عمران،  النساء اور المائدۃ)  پر مشتمل ہے۔ مضامین کی مماثلت کے اعتبار سے سورۃ المائدۃ کا،، جوڑا،،  سورۃ النساء کے ساتھ بنتا ہے۔ ان دونوں سورتوں کا اسلوب بھی کافی حد تک آپس میں ملتا جلتاہے،  البتہ یہاںزیادہ زور اہل ِکتاب پر ہے۔ اس گروپ کی مدنی سورتوں (البقرۃ،  آل، عمران،  النساء اور المائدۃ)  کے بنیادی موضوعات دو ہیں،  یعنی اہل ِکتاب پر اتمام ِحجت اور احکام ِشریعت ِاسلامی۔ ان سورتوں میں ان دونوں موضوعات کا ایک تسلسل ہے جو تدریجاً نظر آتا ہے۔ لہٰذا شریعت ِاسلامی کا جو ابتدائی خاکہ ہمیں سورۃ البقرۃ میں ملتا ہے اور پھر سورہ آل عمران اور سورۃ النساء میں اس کے خد وخال مزید واضح ہوئے ہیں،  یہاں سورۃ المائدۃ میں آکر یہ تکمیلی رنگ اختیار کرتا نظر آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ معاشرے کی بلند ترین (حکومتی)  سطح کے احکام بھی ہمیں اس سورۃ میں ملتے ہیں۔ اسی طرح اہل ِکتاب سے جس خطاب کی ابتدا سورۃ البقرۃ میں ہوئی تھی،  یہاں آکر وہ بھی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ 

UP
X
<>