April 24, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 4

يَسْأَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ وَمَا عَلَّمْتُم مِّنَ الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِينَ تُعَلِّمُونَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللَّهُ فَكُلُواْ مِمَّا أَمْسَكْنَ عَلَيْكُمْ وَاذْكُرُواْ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ وَاتَّقُواْ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ 

لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ ان کیلئے کونسی چیزیں حلال ہیں ؟ کہہ دو کہ ’’ تمہارے لئے تمام پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں ۔ اور جن شکاری جانوروں کو تم نے اﷲ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سکھا سکھا کر (شکار کیلئے) سدھا لیا ہو، وہ جس جانور کو (شکار کر کے) تمہارے لئے روک رکھیں ، اس میں سے تم کھا سکتے ہو، اور اس پر اﷲ کا نام لیا کرو اور اﷲ سے ڈرتے رہو۔ اﷲ جلد حساب لینے والا ہے

ٓیت 4:   یَسْأَلُوْنَکَ مَاذَآ اُحِلَّ لَہُمْ:  ،،(اے نبی)  یہ لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کیا کیا حلال ہے؟،،

             قُلْ اُحِلَّ لَـکُمُ الطَّـیِّبٰتُ:  ،،آپ ( انھیں)  بتائیں کہ تمہارے لیے سب پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئیں ہیں،،

             وَمَا عَلَّمْتُمْ مِّنَ الْجَوَارِحِ مُکَلِّـبِیْنَ تُعَلِّمُوْنَہُنَّ مِمَّا عَلَّمَکُمُ اللّٰہُ: ،،اور یہ جو تم سدھاتے ہو شکاری جانوروں کو، پھر چھوڑتے ہو ان کو شکار کے لیے،  انہیں تم نے سکھایا ہے اس میں سے جو اللہ نے تمہیں سکھایا ہے،،

             فَـکُلُوْا مِمَّـآ اَمْسَکْنَ عَلَیْکُمْ: ،،تو تم ان کے اُس شکارمیں سے کھاؤ جو وہ تمہارے لیے روکے رکھیں،،

             وَاذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ عَلَیْہِ: ،،اور اس پر اللہ کا نام لے لو۔،،

             وَاتَّـقُوا اللّٰہَ:    ،،اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔،،

             اِنَّ اللّٰہَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ: ،،یقینا اللہ بہت جلد حساب چکانے والا ہے۔،،

            اسے حساب لینے میں دیر نہیں لگتی۔

UP
X
<>