April 24, 2024

قرآن کریم > ق >sorah 50 ayat 19

وَجَاءتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذَلِكَ مَا كُنتَ مِنْهُ تَحِيدُ 

اور موت کی سختی سچ مچ آنے ہی والی ہے۔ (اے انسان !) یہ وہ چیز ہے جس سے تو بدکتا تھا

آيت 19: وَجَاءتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ:  «اور بالآخر موت كى بے هوشى كا وقت آن پهنچا هے حق كے ساتھ».

موت كا آنا تو قطعى اور بر حق هے، اس سے كسى كو انكار نهيں. الله كے منكر تو بهت هيں مگر موت كا منكر كوئى نهيں.

ذَلِكَ مَا كُنتَ مِنْهُ تَحِيدُ:   «يهى ھے نا وه چيز جس سے تو بهاگا كرتا تھا!»

اس بات كا انسان كى نفسيات كے ساتھ گھرا تعلق هے. يه ھر انسان كى نفسياتى كمزورى هے كه موت كو برحق جانتے هوئے بهى وه اس كے تصور كو حتى الوسع اپنے ذهن سے دور ركھنے كى كوشش ميں رهتا هے. وقتى طور پر اگر كسى عزيز كى موت اور تجهيز وتكفين كے موقع پر اپنى موت اور قبر كا نقشه آنكھوں كے سامنے آتا بهى هے تو فورى طور پر اس خيال كو ذهن سے جھٹك كر روز مره كے معمولات ميں خود كو مصروف كر ليتا هے.

UP
X
<>