April 25, 2024

قرآن کریم > ق >sorah 50 ayat 35

لَهُم مَّا يَشَاؤُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ

ان (جنتیوں ) کو وہ سب کچھ ملے گا جو وہاں وہ چاہیں گے، اور ہمارے پاس کچھ اور زیادہ بھی ہے

آيت 35:  لَهُمْ مَا يَشَاؤُوْنَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ:  «ان كے ليے اس ميں وه سب كچھ هو گا جو وه چاهيں گے، اور همارے پاس مزيد بهى بهت كچھ هے».

قرآن كے مختلف مقامات پر جنت كى نعمتوں كا جو تعارف ملتا هے اس سے معلوم هوتا هے كه جنت كى نعمتوں كے تين درجے هيں. نفس انسانى كے بنيادى تقاضوں كى تسكين كا بهرپور سامان تو جنت ميں پهلے سے موجود هو گا، اس كے علاوه هر شخص اپنى پسند، ذوق اور خواهش كے مطابق جو كچھ طلب كرے گا وه بهى اسے فراهم كيا جائے گا. ظاهر هے هر شخص كى طلب اپنے ذوق اور معيار كے مطابق هوگى. ايك ساده لوح ديهاتى اپنى پسند كے مطابق كوئى چيز مانگے گا اور ايك حكيم وفلسفى اپنے ذوق كى تسكين چاهے گا. البته اس حوالے كچھ لوگ ايسے بهى هوں گے جو كچھ بھى طلب نهيں كريں گے، وه لوگ يُرِيْدُوْنَ وَجْهَهُ. (الكهف: 28) كے مصداق صرف الله تعالى كى ذات اور اس كى رضا كے طالب هوں گے. جيسے رابعه بصرى كے بارے ميں مشهور هے كه وه ايك مرتبه جذب كے عالم ميں ايك مشعل اور پانى كا لوٹا ليے گھر سے نكليں. لوگوں كے استفسار پر انهوں نے بتايا كه ميں اس آگ سے جنت كو جلانے نكلى هوں اور اس پانى سے ميں جهنم كى آگ كو بجھا دينا چاهتى هوں تاكه لوگ الله سے خالص اس كى ذات كے ليے محبت كريں، نه كه جنت كے لالچ اور جهنم كے خوف كى وجه سے اسے چاهيں. بهرحال جنت ميں وه لوگ بھى هوں گے جنهيں الله كى رضا كے علاوه كچھ نهيں چاهيے هو گا. جب كه ان دو اقسام كے علاوه تيسرى قسم كى نعمتيں وه هوں گى جو انسانى تصور سے بالا تر هيں، اور آيت زير مطالعه كے الفاظ: «وَلَدَيْنَا مَزِيْدٌ» ميں انهى نعمتوں كى طرف اشاره هے. سورة السجده ميں جنت كى ان نعمتوں كا ذكر اس طرح هوا هے: «فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ» (آيت: 17)  «پس كوئى جان يه نهيں جانتى كه ان (اهلِ جنت) كى آنكھوں كى ٹھنڈك كے ليے كيا كچھ چھپا كر ركھا گيا هے». رسول الله نے اس آيت كى وضاحت ان الفاظ ميں فرمائى هے:

«قال الله عز وجل: أعددت لعبادي الصالحين ما لا عين رأت ولا أذن سمعت ولا خطر على قلب بشر، فاقرؤوا إن شئتم: فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ»

«الله تعالى ارشاد فرماتا هے: ميں نے اپنے صالح بندوں كے ليے (جنت ميں) وه كچھ تيار كر ركھا هے جو نه كسى آنكھ نے ديكھا، نه كسى كان نے سنا اور نه كسى انسان كے دل ميں اس كا گمان هى گزرا. (پهر آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمايا: ) اگر تم چاهو تو يه آيت پڑھ لو: «پس كوئى جان يه نهيں جانتى كه ان (اهلِ جنت)  كى آنكھوں كى ٹھنڈك كے ليے كيا كچھ چھپا كر ركھا گيا هے».

UP
X
<>