April 18, 2024

قرآن کریم > ق >sorah 50 ayat 39

فَاصْبِرْ عَلٰي مَا يَقُوْلُوْنَ وَسَبِّــحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوْبِ

لہٰذا (اے پیغمبر !) جو کچھ یہ لوگ کہہ رہے ہیں ، تم اُس پر صبر کرو، اور اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہو، سورج نکلنے سے پہلے بھی، او رسورج ڈوبنے سے پہلے بھی

آيت 39:  فَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ:  «تو (اے نبى) آپ صبر كيجيے اس پر جو يه لوگ كهه رهے هيں»

وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ:  «اور اپنے رب كى حمد كے ساتھ تسبيح كيجيے سورج كے طلوع هونے سے قبل اور غروب هونے سے قبل».

جيسا كه قبل ازيں ذكر هو چكا هے، زير مطالعه سورتيں مكى دور كے ابتدائى چار سال كے دوران نازل هوئى تھيں. اس وقت تك پنج گانه نماز كا باقاعده نظام وضع نهيں هوا تھا. پنج گانه نماز تو معراج كے موقع پر (10 نبوى ميں) فرض هوئى تھى. اس سے پهلے تو بس صبح وشام الله كا ذكر كرنے كى بار بار تلقين وتاكيد كى جاتى تھى، جيسا كه سوره طه كى آيت: 130 ميں بھى بالكل يهى الفاظ آئے هيں يا اس سے بھى پهلے سورة مزمل ميں رات كى نماز اور اس ميں تلاوتِ قرآن كا حكم آ چكا تھا. بعد ميں جب باقاعده اوقات كے ساتھ پانچ نمازوں كا نظام وضع هوا تو ان دو اوقات ميں دو نمازيں فرض هوگئيں، يعنى قبل طلوع الشمس كے اوقات ميں فجر كى نماز اور قبل الغروب كے وقت ميں نمازِ عصر.

UP
X
<>