April 20, 2024

قرآن کریم > ق >sorah 50 ayat 41

وَاسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّكَانٍ قَرِيْبٍ

اور ذراتوجہ سے سنو ! جس دن ایک پکارنے والا ایک قریبی جگہ سے پکارے گا

آيت 41:  وَاسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَكَانٍ قَرِيبٍ:  «اور كان لگائے ركھو جس دن پكارنے والا پكارے گا بهت قريب كى جگه سے».

يعنى اس دن كے منتظر رهو جب صور ميں پھونكا جائے گا اور هر شخص كو اس كى آواز بهت قريب سے آتى هوئى محسوس هو گى. صور كى آواز ايسى زوردار اور خوفناك هو گى كه اس سے هر جاندار كى موت واقع هو جائے گى. اس كے بعد سب انسانوں كو زنده كركے محشر ميں جمع كرنے كے ليے پھر صور پھونكا جائے گا. يهاں اسى دوسرے صور كا ذكر هے.

UP
X
<>