April 25, 2024

قرآن کریم > ق >sorah 50 ayat 9

وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاء مَاء مُّبَارَكًا فَأَنبَتْنَا بِهِ جَنَّاتٍ وَحَبَّ الْحَصِيدِ

اور ہم نے آسمان سے برکتوں والا پانی اُتار ا، پھر اُس کے ذریعے باغات اور وہ اناج کے دانے اُگائے جن کی کٹائی ہوتی ہے

آيت 9:  وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاء مَاء مُّبَارَكًا:  «اور هم نے آسمان سے اتارا بركت والا پانى»

لفظ «بركت» ميں كسى چيز كى خفته صلاحيت كو ترقى دينے كا مفهوم پايا جاتا هے. جيسا كه قبل ازيں بھى متعدد بار وضاحت هو چكى هے كه بارش كا پانى زمين كى قوتِ نمو كو جلا بخشتا هے اور اس كى روئيدگى كو اجاگر كرنے كا باعث بنتا هے اور اسى پهلو سے يه مبارك هے.

فَأَنبَتْنَا بِهِ جَنَّاتٍ وَحَبَّ الْحَصِيدِ:  «تو هم نے اگايا اس كے ذريعے سے باغات كو اور ان فصلوں كو جو كٹ جاتى هيں».

الفاظ كى يه ترتيب منطقى اور بهت خوبصورت هے. جَنَّات سے درختوں كے باغات مراد هيں اور درختوں كو كاٹا نهيں جاتا، صرف ان كے پھل اتارے جاتے هيں. دوسرى طرف اناج كى فصل (جيسے گندم كى فصل) پودوں سميت كاٹ لى جاتى هے، اس ليے اس كے ليے حَبَّ الْحَصِيْدِ كى تركيب آئى هے.

UP
X
<>