April 26, 2024

قرآن کریم > الذاريات >sorah 51 ayat 4

فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًا 

پھر اُن کی جو چیزیں تقسیم کرتی ہیں

آيت 4: فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا:  «پهر الله كے امر كو تقسيم كرنے والى هيں».

اس سے مراد بارش كے پانى كى تقسيم هے. بادل كى شكل ميں سمندر كے پانى كو هوائيں مختلف علاقوں ميں اڑائے پھرتى هيں، مگر كس جگه بارش هو گى اور كس جگه نهيں هو گى اور جهاں هو گى وهاں كس قدر هو گى، يه سب كچھ تو الله كے حكم سے هوتا هے. الله كے اس امر (حكم) كى تقسيم هواؤں كے ذريعے سے هى هوتى هے. اس تقسيم كا مشاهده هم آئے دن كرتے هيں. چنانچه بعض علاقوں ميں بارش سے جل تھل هوتا هے، اور كچھ علاقے پانى كى ايك ايك بوند كو ترستے ره جاتے هيں اور كالى گھٹائيں ان كے اوپر سے گزر جاتى هيں.

ان آيات ميں هواؤں كى قسميں كها كر اور پهر ان كے ذريعے طے پانے والے بعض امور كا ذكر كركے دراصل كائنات كے محكم نظام پر غور وفكر كى دعوت دى گئى هے. اگر انسان اس بارے ميں غور كرے گا تو وه ضرور اس نتيجے پر پهنچ جائے گا كه يه كائنات الله تعالى نے انسان كے ليے بنائى هے: «إِنَّ الدُّنْيَا خُلِقَتْ لَكُمْ وَأَنْتُمْ خُلِقْتُمْ لِلآخِرَةِ». «يه دنيا تمهارے ليے پيدا كى گئى هے اور تم آخرت كے ليے پيدا كيے گئے هو».

UP
X
<>