April 19, 2024

قرآن کریم > الـطور >sorah 52 ayat 16

اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْٓا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا ۚ سَوَاۗءٌ عَلَيْكُمْ ۭ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ

داخل ہو جاؤ اس میں ! پھر تم صبر کرو، یا نہ کرو، تمہارے لئے برابر ہے۔ تمہیں اُنہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے۔‘‘

آيت 16:  اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوا أَوْ لَا تَصْبِرُوا سَوَاءٌ عَلَيْكُمْ:  «اب داخل هو جاؤ اس ميں، تم خواه صبر كرو يا نه كرو، اب تمهارے حق ميں برابر هے».

اب تمهارے جزع فزع كرنے اور چيخنے چلانے سے كچھ حاصل نهيں هو گا، اب يهاں كوئى تمهارى مدد كو نهيں آئے گا. تمهارے پاس اب اس كے سوا كوئى چاره نهيں كه اس ميں خاموشى سے داخل هو جاؤ اور اس كى سختيوں كو صبر سے برداشت كرو.

إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ:  «تمهيں بدلے ميں وهى كچھ تو مل رها هے جو كچھ تم عمل كيا كرتے تھے».

UP
X
<>