April 26, 2024

قرآن کریم > الـطور >sorah 52 ayat 21

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا أَلَتْنَاهُم مِّنْ عَمَلِهِم مِّن شَيْءٍ كُلُّ امْرِئٍ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌ

اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور اُن کی اولاد نے بھی اِیمان میں اُن کی پیروی کی ہے، تو اُن کی اولاد کو ہم اُنہی کے ساتھ شامل کردیں گے، اور اُن کے عمل میں سے کسی چیز کی کمی نہیں کریں گے۔ ہر اِنسان کی جان اپنی کمائی کے بدلے رہن رکھی ہوئی ہے

آيت 21:  وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ:  «اور وه لوگ جو ايمان لائے اور ان كى اولاد نے بھى ان كى پيروى كى ايمان كے ساتھ، هم ملا ديں گے ان كے ساتھ ان كى اس اولاد كو»

قبل ازيں اس مضمون كا ذكر سورة المؤمن ميں حاملينِ عرش اور ان كے ساتھى فرشتوں كى دعا كے ضمن ميں بھى آ چكا هے، وه الله كے حضور مؤمنين كے ليے يوں دعا كر رهے هوں گے: (رَبَّنَا وَأَدْخِلْهُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدْتَهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ) {المؤمن: 8}. «اے همارے پروردگار! انهيں داخل فرمانا ان رهنے والے باغات ميں جن كا تو نے ان سے وعده كيا هے اور (ان كو بھى) جو نيك هوں ان كے آبا واجداد، ان كى بيويوں اور ان كى اولاد ميں سے. تو يقينا زبردست هے، كمالِ حكمت والا هے». اب زير مطالعه آيت ميں الله تعالى اپنے اس كريمانه فيصلے كا خود اعلان فرما رهے هيں كه هم اهلِ جنت كى اولاد كو ان كے ساتھ ملا ديں گے. يعنى نچلے درجے كے مستحق افراد كو بھى ان كے والدين كے برابر لے آئيں گے جو اعلى درجات كى جنتوں ميں متمكن هوں گے.

وَمَا أَلَتْنَاهُمْ مِنْ عَمَلِهِمْ مِنْ شَيْءٍ:  «اور هم ان كے عمل ميں سے كوئى كمى نهيں كريں گے».

يعنى اگر كوئى شخص اعلى درجے كى جنت ميں هے اور اس كے اهل وعيال نسبتًا نچلے درجے ميں هيں تو يه نهيں هو گا كه اس شخص كو اس كے اهل وعيال كے پاس نچلے درجے ميں بھيج ديا جائے بلكه اس كے اهل وعيال كے درجات بلند كر كے اس كے برابر كر ديا جائے گا. گويا اهلِ جنّت كے اكرام كے ليے يه الله تعالى كا خصوصى فضل هو گا كه ان كے رشته داروں ميں سے جو كوئى كم سے كم درجے كى جنت كا بھى مستحق هو جائے گا اسے ترقى دے كر ان كے اعلى جنتوں والے رشتے داروں سے ملا ديا جائے گا، تاكه انهيں آنكھوں كى ٹھنڈك نصيب هو.

كُلُّ امْرِئٍ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌ:  «هر انسان اپنى كمائى كے عوض رهن هو گا».

UP
X
<>