April 24, 2024

قرآن کریم > الـطور >sorah 52 ayat 49

وَمِنَ الَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَاِدْبَارَ النُّجُوْمِ

اور کچھ رات کو بھی اُس کی تسبیح کرو، اور اُس وقت بھی جب ستارے ڈُوبتے ہیں

آيت 49:  وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ:  «اور رات كے ايك حصے ميں بھى آپ اُس كى تسبيح كريں».

گويا تهجد كے علاوه بھى رات كے مختلف حصوں ميں حضور كو تسبيح وتحميد كرنے كى هدايت كى جا رهى هے. ابتدائى دور كى ان سورتوں ميں جن اوقات كو الله كے ذكر كے ليے مخصوص كرنے كے احكام ديے گئے هيں، بعد ميں جب پانچ اوقات كى نماز فرض هوئى تو وهى اوقات مختلف نمازوں كے اوقات قرار پائے. چنانچه اس حكم كے مطابق مغرب اور عشاء كى نمازيں فرض هوئيں، كيوں كه غروبِ آفتاب سے رات شروع هو جاتى هے اور عشاء كى نماز بھى رات كے ايك حصے ميں هى ادا كى جاتى هے.

وَإِدْبَارَ النُّجُومِ:  «اور ستاروں كے پيٹھ موڑتے وقت بھى (آپ تسبيح كيجيے)».

جب ستاروں كا قافله كوچ كرتا هے تو صبح كى آمد آمد هوتى هے، اس سے صبح صادق كا وقت مراد هے اور بعد ميں اس وقت پر نمازِ فجر فرض هوئى.

UP
X
<>