May 5, 2024

قرآن کریم > الـنجـم >sorah 53 ayat 23

اِنْ هِىَ اِلَّآ اَسْمَاۗءٌ سَمَّيْتُمُوْهَآ اَنْتُمْ وَاٰبَاۗؤُكُمْ مَّآ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ اِنْ يَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْاَنْفُسُ ۚ وَلَقَدْ جَاۗءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰى

ان کی حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ یہ کچھ نا م ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے رکھ لئے ہیں ، اﷲ نے ان کے حق میں کوئی ثبوت نازل نہیں کیا۔ درحقیقت یہ (کافر) لوگ محض وہم و گمان اور نفسانی خواہشات کے پیچھے چل رہے ہیں ، حالانکہ ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے

آيت 23:  إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاءٌ سَمَّيْتُمُوهَا أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ:  «يه كچھ نهيں سوائے اس كے كه كچھ نام هيں جو ركھ ليے هيں تم نے اور تمهارے آبا واجداد نے»

مَا أَنْزَلَ اللَّهُ بِهَا مِنْ سُلْطَانٍ:  «الله نے ان كے ليے كوئى سند نهيں اتارى».

إِنْ يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْأَنْفُسُ:  «يه لوگ نهيں پيروى كر رهے مگر ظن وتخمين كى اور اپنى خواهشاتِ نفس كى».

يعنى ان لوگوں نے اپنى خواهشاتِ نفس اور wishful thinkings كو عقائد كى شكل دے دى هے اور كچھ فرضى نام ركھ كر ان كى پوجا شروع كر دى هے.

وَلَقَدْ جَاءَهُمْ مِنْ رَبِّهِمُ الْهُدَى:  «جب كه ان كے پاس ان كے رب كى طرف سے الهدى آ چكا هے».

الله تعالى نے ان كى هدايت كے ليے اپنى كتاب بھى نازل كى هے اور محمد رسول الله كو بھى بھيجا هے.

UP
X
<>