May 3, 2024

قرآن کریم > الـنجـم >sorah 53 ayat 50

 وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَى

اور یہ کہ وہی ہے جس نے پچھلے زمانے کی قومِ عاد کو ہلاک کیا

آيت 50:  وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَى:  «اور يه كه اسى نے هلاك كيا تھا عادِ اولى كو».

«عادِ اولى» سے مراد قديم قومِ عاد هے، جس كى طرف حضرت هود مبعوث كيے گئے، يه قوم احقاف كے علاقے ميں آباد هوئى. اس قوم پر جب عذاب بھيجنے كا فيصله هوا تو حضرت هود اپنے اهل ايمان ساتھيوں كے همراه اس علاقے سے هجرت كر گئے. ان لوگوں كى نسل سے جو قوم وجود ميں آئى وه «ثمود» كهلائى، ليكن وه لوگ چونكه قومِ عاد هى كى نسل سے تھے اس ليے انهيں «عادِ ثانيه» بھى كها جاتا هے.

UP
X
<>