April 25, 2024

قرآن کریم > الـرحـمـن >sorah 55 ayat 7

وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيْزَانَ

اور آسمان کو اُسی نے بلند کیا ہے، اور اُسی نے ترازو قائم کی ہے

آيت 7:  وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ:  «اور آسمان كو اس نے بلند كيا اور ميزان قائم كى».

يهاں ميزان سے مراد كائناتى نظام كے اندر پايا جانے والا مربوط اور خوب صورت توازن (cosmic balance) هے جس كى وجه سے يه كائنات قائم هے. يه توازن تمام اجرامِ سماويه كے اندر موجود كششِ ثقل (gravitational force) كى وجه سے قائم هے. تمام اجرام فلكى اس كشش كى وجه سے آپس ميں بندھے هوئے هيں. قدرت كى طرف سے هر كرّے كا دوسرے كرّے سے فاصله اس كى كشش كى طاقت كى نسبت سے ركھا گيا هے. اگر كهيں يه فاصله ايك طرف سے معمولى سا كم هو جائے اور دوسرى طرف سے معمولى سا بڑھ جائے تو يه سارا نظام تلپٹ هو جائے اور تمام كرّے آپس ميں ٹكرا جائيں. اس طرح الله تعالى نے اس كائنات كى تمام چيزوں ميں ايك توازن قائم كر ركھا هے.

UP
X
<>