May 2, 2024

قرآن کریم > الواقعة >sorah 56 ayat 14

وَقَلِيْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَ

اور بعد کے لوگوں میں سے تھوڑے۔

آيت 14:  وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ:  «اور تھوڑے هوں گے پچھلوں ميں سے».

بعض مفسرين كے نزديك يهاں اَوَّلِيْن سے پهلى امتيں اور آخِرِيْن سے يه اُمت مراد هے. ليكن اگر اس مفهوم كو درست سمجھا جائے تو اس سے الٹا يه ثابت هو گا كه پهلى امتيں اس اُمت كے مقابلے ميں بهتر اور افضل تھيں. اس ليے زياده صحيح يهى معلوم هوتا هے كه اس فقرے كو هر اُمت كے اولين اور آخرين سے متعلق سمجھا جائے. يعنى هر اُمت كے اَوَّلِيْن (هر نبى كے ابتدائى پيروكاروں) ميں سے مقربين كى تعداد زياده هو گى، جب كه هر اُمت كے آخِرِيْن ميں سے بهت كم لوگ اس درجے تك پهنچ پائيں گے. اور يهى معامله اس اُمت كا بھى هے. حضور كا فرمان هے: ((إِنَّ خَيْرَكُمْ قَرْنِيْ، ثُمَّ الَّذِيْنَ يَلُوْنَهُمْ، ثُمَّ الَّذِيْنَ يَلُوْنَهُمْ، ثُمَّ الَّذِيْنَ يَلُوْنَهُمْ))

يعنى اس اُمت كا بهترين زمانه حضور كا زمانه تھا، اس دور كے لوگ كثير تعداد ميں مقربينِ بارگاه كے درجے تك پهنچے، كيوں كه جس قدر قربانياں ان لوگوں نے ديں پچھلے زمانے كے لوگوں نے نهيں ديں. تاهم يه سلسله اب بھى جارى هے اور قيامت تك جارى رهے گا. يعنى هر دور ميں لوگ صديقين كے مقام تك بھى پهنچيں گے اور شهادتِ عظمى كا درجه بھى حاصل كريں گے، ليكن ان كى تعداد بهت كم هو گى، جبكه زياده تر مؤمنين «صالحين» كے درجے تك پهنچ پائيں گے. جيسا كه سورة التوبه كى اس آيت سے واضح هے: (وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ) الآية. {آيت: 100} «اور پهلے پهل سبقت كرنے والے مهاجرين اور انصار ميں سے ، اور وه جنهوں نے اُن كى پيروى كى احسان كے ساتھ ....» يعنى «السابقون الاولون» تو آگے نكل جانے والے هوں گے جبكه كچھ لوگ اسى راستے پر ان كے پيچھے آنے والے بھى هوں گے. يه عام مؤمنين صالحين هوں گے جنهيں آياتِ زير مطالعه ميں اَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ اور اَصْحَابُ الْيَمِيْنِ كے القاب سے نوازا گيا هے. چنانچه هر اُمت كے پهلے دور كے اهلِ ايمان ميں سے نسبتًا زياده لوگ مقربين هونے كى سعادت حاصل كريں گے جبكه بعد كے ادوار ميں بهت كم لوگ اس درجے تك پهنچ پائيں گے. جيسے آج حضور كى اُمت كى تعداد ڈيڑھ ارب كے لگ بھگ هے ليكن ان ميں مقربين آٹے ميں نمك كے برابر بھى نهيں هوں گے.

UP
X
<>