April 23, 2024

قرآن کریم > الحـديد >sorah 57 ayat 16

 أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَن تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ وَلا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِن قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ

جو لوگ اِیمان لے آئے ہیں ، کیا اُن کیلئے اب بھی وقت نہیں آیا کہ اُن کے دل اﷲ کے ذکر کیلئے اور جو حق اُترا ہے، اُس کیلئے پسیج جائیں؟ اور وہ اُن لوگوں کی طرح نہ بنیں جن کو پہلے کتاب دی گئی تھی، پھر اُن پر ایک لمبی مدت گذر گئی، اور اُن کے دل سخت ہوگئے، اور (آج) اُن میں سے بہت سے نافرمان ہیں؟

آيت 16:  أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ:  «كيا ابھى وقت نهيں آيا هے اهلِ ايمان كے ليے كه ان كے دل جھك جائيں الله كى ياد كے ليے اور اُس (قرآن) كے آگے كه جو حق ميں سے نازل هو چكا هے؟»

يهاں قرآن كے بارے ميں فرمايا گيا: (وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ) يهى بات سوره بنى اسرائيل ميں زياده پُر زور انداز ميں فرمائى گئى هے: (وَبِالْحَقِّ أَنْزَلْنَاهُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ) {آيت: 105} «اور هم نے اس كو نازل كيا هے حق كے ساتھ اور يه نازل هوا هے حق كے ساتھ».

دين يا نيكى كے معاملے ميں فيصله كرتے هوئے انسان هميشه تاخير وتعويق سے كام ليتا هے كه يه كر لوں، وه كرلوں، بس اس كے بعد اپنا طرز زندگى درست كر لوں گا! ابھى ذرا بچيوں كے هاتھ پيلے كرلوں! بس ذرا يه  بچوں كى تعليم مكمل هو لے وغيره وغيره. اور ديكھا جائے تو بچوں كى تعليم هے كيا؟ صرف دنيا بنانے اور دنيا كمانے كے علم وفن كى تحصيل! گويا جس كوئے ملامت كے طواف ميں خود سارى عمر برباد كر دى انهى راستوں پر اپنى اولاد كو گامزن كرنے كے خواب ديكھے جا رهے هيں! پھر يوں بھى هوتا هے كه بچوں كے كيريئرز بنانے كے جنون ميں انهيں كچى عمر ميں برطانيه اور امريكه بھيجنے سے بھى دريغ نهيں كيا جاتا. وهاں جا كر بچے جب «ترقى» كى منازل طے كرتے كرتے اس «مقام» پر پهنچ جاتے هيں كه مذهب واخلاق سے اپنے تعلق كو باعث عار سمجھنے لگتے هيں تو پھر يه لوگ بيٹھ كر روتے هيں اور لادينى تهذيب وتمدّن كو كوستے هيں. چنانچه الله تعالى كے اس سوال پر لازم هے كه هم سب اپنے اپنے ضمير كى عدالت ميں پيش هو كر خود سے پوچھيں كه كيا همارى زندگيوں ميں وه وقت ابھى نهيں آيا كه هم الله اور قرآن كے احكام كے سامنے جھك جائيں؟

وَلَا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلُ:  «اور ان لوگوں كى طرح نه هو جائيں جنهيں پهلے كتاب دى گئى تھى»

فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ:  «تو جب ان پر ايك طويل مدت گزر گئى تو ان كے دل سخت هو گئے».

يهاں پر (فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ) كے يه الفاظ پڑھتے هوئے سورة البقره كى آيت: 74 كا وه حصه بھى ذهن ميں تازه كر ليں جس ميں بنى اسرائيل كو مخاطب كر كے فرمايا گيا: (ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُكُمْ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ فَهِيَ كَالْحِجَارَةِ أَوْ أَشَدُّ قَسْوَةً)  «پھر تمهارے دل سخت هو گئے اس سب كچھ كے بعد، پس اب تو وه پتھروں كى مانند هيں، بلكه سختى ميں ان سے بھى زياده شديد هيں».

 وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ:  «اور ان كى اكثريت اب فاسقوں پر مشتمل هے».

آيت زير مطالعه كے الفاظ: (وَلَا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلُ) ميں واضح طور پر بتا ديا گيا كه بنى اسرائيل بھى تمهارى طرح اپنے زمانے كى اُمّتِ مسلمه تھى، ان كى روش كو تم بھى جانتے هو اور ان كے انجام سے بھى تم آگاه هو. ديكھ لو! اگر تم نے اب بھى توبه نه كى اور اپنى روش تبديل نه كى تو يه مت بھولو كه ان كى طرح تمهيں بھى نشانِ عبرت بنايا جا سكتا هے.

اس ڈانٹ كے بعد اب اگلى آيت ميں همت افزائى كى جا رهى هے كه ديكھو! اگر تم سمجھتے هو كه تمهارے دل كى «زمين» ايمان كى فصل كے قابل نهيں رهى تو بھى تمهيں گھبرانے يا مايوس هونے كى ضرورت نهيں.

UP
X
<>