April 25, 2024

قرآن کریم > الحـديد >sorah 57 ayat 17

اِعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ يُـحْيِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۭ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْاٰيٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ

خوب سمجھ لوکہ اﷲ زمین کو اُس کے مردہ ہو جانے کے بعد زندگی بخشتا ہے۔ ہم نے تمہارے لئے نشانیاں کھول کھول کر واضح کر دی ہیں ، تاکہ تم سمجھ سے کام لو

آيت 17:  اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا:  «جان لو كه الله زنده كر ديتا هے زمين كو اُس كے مرنے كے بعد».

تم اكثر ديكھتے هو كه بے آب وگيا بنجر زمين پر جب بارش برستى هے تو اس كے ذرّے ذرّے ميں زندگى رواں دواں هو جاتى هے، لهذا اگر تم لوگ بھى خلوصِ نيّت كے ساتھ توبه كر لو گے اور الله كے حضور جھك جاؤ گے تو وه اپنى نظر رحمت سے تمهارے دلوں كى زمين كو بھى از سر نو زندگى بخش دے گا اور اسے پھر سے ايمان كى فصل كے قابل بنا دے گا.

قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ:  «هم نے تو تمهارے ليے اپنى آيات خوب واضح كر دى هيں تاكه تم عقل سے كام لو».

لهذا تم عقل سے كام ليتے هوئے اس مثال سے سبق سيكھو! تم خوب سمجھتے هو كه فصليں كب برباد هوتى هيں اور زمينيں كيوں كر بنجر بنتى هيں؟ تمهيں بنجر زمينوں كو پھر سے سرسبز وشاداب بنانے كا نسخه بھى معلوم هے. يهى نسخه ذرا اپنے دل كى زمين پر بھى آزماؤ اور اس زمين كو بھى پھر سے آباد كرنے پر كمرِ همّت باندھو، توكّل على الله كا سرمايه اكٹھا كرو، انفاق في سبيل الله كے هل چلا كر حبِّ مال كے جھاڑ جھنكاڑ سے جان چھڑاؤ، پھر الله كى اطاعت ومحبت كے بيج بو كر اس كے ذكر كے پانى سے مسلسل آبيارى كرتے چلے جاؤ اور دل ميں يقين ركھو كه الله مرده زمينوں كو پھر سے زنده كر ديا كرتا هے.

UP
X
<>