April 24, 2024

قرآن کریم > الحـديد >sorah 57 ayat 19

وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖٓ أُوْلَئِكَ هُمُ الصِّدِّيْقُوْنَ  وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ ۭ لَهُمْ اَجْرُهُمْ وَنُوْرُهُمْ ۭ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآ أُوْلَئِكَ اَصْحٰبُ الْجَحِيْمِ 

اور جو لوگ اﷲ پر اور اُس کے رسولوں پر اِیمان لائے ہیں ، وہی اپنے رَبّ کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ اُن کیلئے اُن کا اَجر اور اُن کانور ہے۔ اورجن لوگوں نے کفر اَپنا لیا، اور ہماری نشانیوں کو جھٹلایا، وہ دوزخی لوگ ہیں

آيت 19:  وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولَئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ:  «اور جو لوگ ايمان لائے الله پر اور اس كے رسولوں پر وهى هيں صدّيق وشهدا اپنے رب كے پاس».

يعنى وه لوگ جو صدقات كے ذريعے اور الله كو قرضِ حسنه دے كر اپنے دلوں سے مال كى محبت اور اس كى نجاست كو دھو ڈالتے هيں، وه جب ايمانِ حقيقى سے سرشار هوتے هيں تو اب ان كے ليے مقامِ صدّيقيت اور مرتبه شهادت تك پهنچنے كا راسته كھلا هوا هے. صدقه وخيرات اور انفاق في سبيل الله سے اگر دل كى گاڑى كى بريك كھل گئى اور يه گاڑى ايمانِ حقيقى كے راستے پر رواں دواں هو گئى تو پھر اهلِ ايمان ميں سے هر كوئى اپنى همت اور كوشش كے مطابق اس راستے كى منازل طے كرنے كے قابل هو جائے گا. سياقِ مضمون كے اعتبار سے اس آيت كا مفهوم يه هو گا كه اگر تم نے انفاقِ مال كے ذريعے مال كى محبت كو دل سے نكال كر الله كى محبت سے اپنے دل كو آباد كر ليا تو ايمانِ حقيقى تمهارے دلوں ميں راسخ هوتا چلا جائے گا. اس كے بعد تم اپنى اپنى كوششوں اور اپنى اپنى طبائع كے مطابق ترقى كرتے چلے جاؤ گے. ترقى كے اس راستے ميں تم ميں سے بعض لوگ شهادت كے مقام پر بھى فائز هو سكتے هيں اور بعض صدّيقيّت كا مرتبه بھى حاصل كر سكتے هيں. يه وهى اعلى مراتب هيں جن كا ذكر سورة النساء كى اس آيت ميں هوا هے:

(وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا)

«اور جو كوئى اطاعت كرے گا الله كى اور اس كے رسول (صلى الله عليه وسلم) كى تو يه وه لوگ هوں گے جنهيں معيّت حاصل هوگى اُن كى جن پر الله كا انعام هوا، يعنى انبيائے كرام، صدّيقين، شهدا اور صالحين، اور كيا هى اچھے هيں يه لوگ رفاقت كے ليے!»

چنانچه تم همت كرو، اپنے اپنے دل كى گاڑى كے بريك كھولو، ايمان كا ايكسلريٹر (accelerator) دباؤ اور الله كے راستے پر نكل پڑو. اس ايكسلريٹر كو تم جتنا بڑھاتے چلے جاؤ گے اسى نسبت سے تمهارى منزل قريب سے قريب تر هوتى چلى جائے گى. (انسانى مزاج اور طبائع كے اعتبار سے مقامِ صدّيقيت اور مقامِ شهادت كى تفصيل جاننے كے ليے سوره مريم كى آيت: 41 كى تشريح ملاحظه هو.)

لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَنُورُهُمْ:  «ان كے ليے هو گا ان كا اجر اور ان كا نور».

انهيں الله كے هاں سے اجر بھى ملے گا اور نور بھى. نور تو ميدانِ حشر ميں پُل صراط سے گزرنے كے ليے ملے گا، جبكه اجر جنّت ميں داخلے اور اس ميں درجات كى بلندى كے ليے ملے گا.

وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ:  «اور جن لوگوں نے كفر كيا اور همارى آيات كو جھٹلايا وهى دوزخ والے هيں».

UP
X
<>