April 20, 2024

قرآن کریم > الحـديد >sorah 57 ayat 24

الَّذِيْنَ يَبْخَلُوْنَ وَيَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ ۭ وَمَنْ يَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيْدُ

وہ ایسے لوگ ہیں جو کنجوسی کرتے ہیں ، اور دُوسرے لوگوں کو بھی کنجوسی کی تلقین کرتے ہیں ۔ اور جو شخص منہ موڑ لے تو یاد رکھو کہ اﷲ ہی ہے جو سب سے بے نیاز ہے، بذاتِ خود قابلِ تعریف !

آيت 24:  الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ:  «جو لوگ بخل سے كام ليتے هيں اور لوگوں كو بھى بخل كا مشوره ديتے هيں».

جو شخص اپنى دولت پر اتراتا هے وه اسے بهت سنبھال سنبھال كر بھى ركھتا هے، كيوں كه اسى دولت كے بل پر تو اس كى اكڑ قائم هوتى هے. چنانچه وه اس دولت كو بچا بچا كر ركھتا هے اور نه صرف خود بخل سے كام ليتا هے بلكه دوسروں كو بھى الله كى راه ميں خرچ كرنے سے روكتا هے. دراصل اسے يه انديشه لاحق هوتا كه جب دوسرے لوگ الله كى راه ميں بڑھ چڑھ كر خرچ كريں گے تو اُس كے بخل كا بھانڈا پھوٹ جائے گا. اس ليے وه دوسروں كو بڑے مخلصانه انداز ميں سمجھاتا هے كه مياں ذرا اپنى ضروريات كا بھى خيال ركھو، تم نے تو اپنے دونوں هاتھ كھلے چھوڑ ركھے هيں، آخر تمهارے هاں چار بيٹياں هيں، ان كے هاتھ بھى تم نے پيلے كرنے هيں، آج كى بچت هى كل تمهارے كام آئے گى.....!

وَمَنْ يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ:  «اور جو كوئى رخ پھيرے گا تو (وه سن ركھے كه) الله بے نياز اور اپنى ذات ميں خود ستوده صفات هے».

وه غنى هے، اسے كسى كى احتياج نهيں هے. كوئى يه نه سمجھے كه اگر وه اقامتِ دين كى جدوجهد ميں اپنے جان ومال سے شريك نه هو گا تو يه كام نهيں هو گا. اسے كسى كى حمد وثنا كى بھى كوئى احتياج نهيں هے، وه اپنى ذات ميں خود محمود هے.

UP
X
<>