May 7, 2024

قرآن کریم > الحـديد >sorah 57 ayat 4

هُوَ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِيْ سِـتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسْـتَوٰى عَلَي الْعَرْشِ ۭ يَعْلَمُ مَا يَـلِجُ فِي الْاَرْضِ وَمَا يَخْــرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيْهَا ۭ وَهُوَ مَعَكُمْ اَيْنَ مَا كُنْتُمْ ۭ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ د ن میں پیدا کیا، پھر عرش پر اِستواء فرمایا۔ وہ ہر اُس چیز کو جانتا ہے جو زمین میں داخل ہوتی ہے، اور جو اُس سے نکلتی ہے، اور ہر اُس چیز کو جوآسمان سے اُترتی ہے، اور جو اُ س میں چڑھتی ہے، اور تم جہاں کہیں ہو، وہ تمہارے ساتھ ہے۔ اور جو کام بھی تم کرتے ہو، اﷲ اُس کو دیکھتا ہے

آيت 4:  هُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ:  «وهى هے جس نے پيدا كيا آسمان اور زمين كو چھ دنوں ميں، پھر وه متمكن هوا عرش پر».

يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا:  «وه جانتا هے جو كچھ داخل هوتا هے زمين ميں اور جو كچھ نكلتا هے اس سے، اور جو كچھ اترتا هے آسمان سے اور جو كچھ چڑھتا هے اس ميں».

بالكل يهى الفاظ اس سے پهلے سوره سبا كى آيت: 2 ميں بھى آ چكے هيں. اس فقرے ميں بهت سى چيزوں كا احاطه هو گيا، مثلاً زمين ميں پانى جذب هوتا هے، مختلف قسم كے بيج بوئے جاتے هيں، مُردے دفن هوتے هيں. اسى طرح آسمان سے بارش نازل هوتى هے اور فرشتے احكامِ الهى لے كر اترتے هيں. آسمان كى طرف چڑھنے كى مثال بخارات كى هے، اور پھر فرشتے بھى فوت هونے والے انسانوں كى ارواح اور دنيا كے حادثات وواقعات كى رپورٹس لے كر اوپر جاتے هيں.

وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ:  «اور تم جهاں كهيں بھى هوتے هو وه تمهارے ساتھ هوتا هے. اور جو كچھ تم كر رهے هو الله اسے ديكھ رها هے».

جو كچھ اچھے يا برے اعمال تم كرتے هو الله تعالى بذاتِ خود ان كا چشم ديد گواه هے.

UP
X
<>