May 7, 2024

قرآن کریم > الحـديد >sorah 57 ayat 8

وَمَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ ۚ وَالرَّسُوْلُ يَدْعُوْكُمْ لِتُؤْمِنُوْا بِرَبِّكُمْ وَقَدْ اَخَذَ مِيْثَاقَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ

اور تمہارے لئے کونسی وجہ ہے کہ تم ایمان نہ رکھو، حالانکہ رسول تمہیں دعوت دے رہے ہیں کہ تم اپنے پروردگار پر اِیمان رکھو، اور وہ تم سے عہد لے چکے ہیں ، اگر تم واقعی مومن ہو

آيت 8:  وَمَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ:  «اور تمهيں كيا هو گيا هے كه تم نهيں ايمان ركھتے الله پر!»

يه پهلے مطالبے يعنى «ايمان» سے متعلق گويا زجر وملامت اور ايك طرح سے تنبيه كا انداز هے.

وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّكُمْ:  «جبكه رسول (محمد صلى الله عليه وسلم) تمهيں دعوت دے رهے هيں كه تم ايمان ركھو اپنے رب پر»

همارے رسول صلى الله عليه وسلم ابھى تمهارے مابين موجود هيں، اور وه تم لوگوں كو براه راست ايمان كى دعوت دے رهے هيں.

وَقَدْ أَخَذَ مِيثَاقَكُمْ:  «اور ديكھو! وه تم سے عهد بھى لے چكا هے»

اگر تم ايمان كے دعوے دار هو تو ذرا غور كرو كه تم نے اپنے رب كے ساتھ كتنے عهد كر ركھے هيں. ايك عهد تو وه تھا جو الله تعالى نے تم سے عالمِ ارواح ميں ليا تھا: (اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ) «كيا ميں تمهارا رب نهيں هوں؟» اور تم سب نے اس كے جواب ميں (بَلَى) كها تھا (بحواله الاعراف: 172). اس كے بعد تم (سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا) {بحواله البقرة: 285، المائدة: 7} كا بھى عهد كر چكے هو. اس عهدِ اطاعت كے علاوه تم نے اپنى جانوں اور اپنے مالوں كو الله كے هاتھ بيچنے كا عهد بھى كر ركھا هے: (إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ) الآية (التوبة: 111)  «يقينًا الله نے خريد لى هيں اهلِ ايمان سے ان كى جانيں بھى اور ان كے مال بھى اس قيمت پر كه ان كے ليے جنت هے». تو تم لوگ اپنے رب كے ساتھ كيے هوئے اپنے وعدوں اور معاهدوں كا تو لحاظ كرو:

إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ:  «اگر تم حقيقتًا مؤمن هو!»

يه ڈانٹ سننے كے بعد هر بنده مسلمان كو چاهيے كه وه اپنے گريبان ميں جھانكے اور اپنا جائزه لے كه كيا اس كے دل ميں حقيقى ايمان موجود هے يا كچھ خلا سا هے؟ الحمد لله هم سب مسلمان تو هيں، كسى نه كسى درجے ميں نماز روزه وغيره كا تقاضا بھى پورا كر رهے هيں، ليكن الله كرے هميں احساس هو جائے اور هم اپنا اپنا جائزه ليں كه اسلام كے ساتھ ساتھ كيا ابھى تك هميں حقيقى ايمان بھى نصيب هوا هے يا نهيں! اور اگر كسى كو يه محسوس هو كه واقعى اس كے دل ميں اس پهلو سے ابھى خلا موجود هے تو پھر اسے يه معلوم كرنے كے ليے بھى تگ ودو كرنى چاهيے كه وه يقين والا ايمان كهاں سے ملے گا. اگلى آيت ميں اس حوالے سے راهنمائى فرمائى جا رهى هے.

UP
X
<>