April 20, 2024

قرآن کریم > الـمجادلـة >sorah 58 ayat 11

يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا قِيْلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوْا فِي الْمَجٰلِسِ فَافْسَحُوْا يَفْسَحِ اللّٰهُ لَكُمْ ۚ وَاِذَا قِيْلَ انْشُزُوْا فَانْشُزُوْا يَرْفَعِ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ ۙ وَالَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ ۭ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ

اے ایمان والو ! جب تم سے کہا جاتا ہے کہ مجلسوں میں دوسروں کیلئے گنجائش پیدا کرو، تو گنجائش پیدا کر دیا کرو، اﷲ تمہارے لئے وسعت پیدا کرے گا، اور جب کہا جائے کہ اُٹھ جاؤ، تم میں سے جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور جن کو علم عطا کیا گیا ہے، اﷲ ان کو درجوں میں بلند کرے گا۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو، اﷲ اُس سے پوری طرح باخبر ہے

آيت 11:  يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجَالِسِ فَافْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ:  «اے مسلمانو! جب تمهيں كها جائے كه مجالس ميں كھل كر بيٹھو تو كھل جايا كرو، الله تمهارے ليے كشادگى پيدا كر دے گا».

يه سمجھانے كا بهت عمده انداز هے، يه نصيحت بھى دراصل منافقين كے ايك مخصوص طرزِ عمل كى وجه سے كى جا رهى هے. منافقين كا وطيره تھا كه وه حضور صلى الله عليه وسلم كى محفلوں ميں ٹوليوں كى صورت ميں باهم جڑ كر بيٹھتے تھے تاكه درميان ميں كوئى اور (سچّا مسلمان) نه بيٹھ سكے. ايسے الگ حلقے بنا كر محفل كے دوران وه حضور صلى الله عليه وسلم كے فرمودات پر اپنى مرضى كے تبصرے كرتے اور استهزائيه فقرے چست كرتے رهتے. ان كے اس طرزِ عمل كى وجه سے مسلمانوں كو يه عمومى هدايت جارى كى گئى كه محفل ميں حلقے بنا كر بيٹھنے كے بجائے كھل كر بيٹھا كرو تاكه معلوم هو كه يه ايك اجتماع هے.

وَإِذَا قِيلَ انْشُزُوا فَانْشُزُوا:  «اور جب كها جائے كه اٹھ جاؤ تو اُٹھ جايا كرو»

اس حكم كا باعث بھى منافقين كا طرزِ عمل هى تھا. ان لوگوں كا معمول تھا كه وه مجلس برخاست هو جانے كے بعد بھى ٹوليوں كى صورت ميں اسى جگه پر بيٹھے محو گفتگو رهتے تھے. فرض كريں حضور صلى الله عليه وسلم نے مسلمانوں كو كسى ضرورى مشورے كے ليے بلايا، اس پر سب لوگ حضور صلى الله عليه وسلم كے پاس حاضر هوئے، ضرورى گفتگو هوئى اور صلاح ومشورے كا مرحله طے هو گيا. اس كے بعد حضور صلى الله عليه وسلم محفل كو برخاست كرنے كا حكم دے كر وهاں سے تشريف لے گئے اور آپ صلى الله عليه وسلم كے حكم پر سب مسلمان بھى چلے گئے، مگر يه منافقين هيں كه ابھى بھى ٹوليوں كى صورت ميں اسى جگه پر بيٹھے سرگوشيوں ميں مصروف هيں. ان كى يه حركتيں نه صرف اجتماعيت كے نطم وضبط كے خلاف تھيں بلكه ان سے بهت سى غلط فهمياں بھى جنم لے سكتى تھيں. اس ليے حكم ديا گيا كه جب مجلس برخاست كرنے كا كهه ديا جائے تو وهاں سے اُٹھ جايا كرو.

يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ:  «الله بلند فرما دے گا ان لوگوں كے درجات جو تم ميں سے واقعى ايمان والے هيں اور جن كو حقيقى علم عطا هوا هے».

وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ:  «اور تم جو كچھ كر رهے هو الله اُس سے باخبر هے».

UP
X
<>