April 20, 2024

قرآن کریم > الـمجادلـة >sorah 58 ayat 14

اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ ۭ مَا هُمْ مِّنْكُمْ وَلَا مِنْهُمْ ۙ وَيَحْلِفُوْنَ عَلَي الْكَذِبِ وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ

کیا تم نے اُن کو نہیں دیکھا جنہوں نے ایسے لوگوں کو دوست بنایا ہواہے جن پر اﷲ کا غضب ہے؟ یہ نہ تو تمہارے ہیں ، اور نہ اُن کے، اور یہ جانتے بوجھتے جھوٹی باتوں پر قسمیں کھا جاتے ہیں

آيت 14:  أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ:  «كيا تم نے غور نهيں كيا ان لوگوں (كے طرزِ عمل) پر جنهوں دوستى گانٹھى هے ان لوگوں سے جن پر الله كا غضب هوا هے».

الله كے غضب كے حوالے سے يهاں قومِ يهود (مَغْضُوْبِ عَلَيْهِم) كى طر ف اشاره هے اور ان سے دوستياں گانٹھنے والے اوس اور خزرج كے منافقين تھے جو ان كے ساتھ اپنے پرانے حليفانه تعلقات كو ابھى تك نباهے چلے جا رهے تھے.

مَا هُمْ مِنْكُمْ وَلَا مِنْهُمْ: «نه وه تم ميں سے هيں اور نه ان ميں سے هيں»

منافقين كے اس دوغلے كردار كا ذكر سورة النساء (آيت: 143) ميں اس طرح هوا هے: (لَا إِلَى هَؤُلَاءِ وَلَا إِلَى هَؤُلَاءِ) «نه تو يه ان كى جانب هيں اور نه هى ان كى جانب هيں».

وَيَحْلِفُونَ عَلَى الْكَذِبِ وَهُمْ يَعْلَمُونَ:  «اور وه جانتے بوجھتے جھوٹ پر قسميں اُٹھاتے هيں».

UP
X
<>