April 23, 2024

قرآن کریم > الـمجادلـة >sorah 58 ayat 2

الَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنكُم مِّن نِّسَائِهِم مَّا هُنَّ أُمَّهَاتِهِمْ إِنْ أُمَّهَاتُهُمْ إِلاَّ اللاَّئِي وَلَدْنَهُمْ وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنكَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُورًا وَإِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ 

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں ، (ان کے اس عمل سے) وہ بیویاں اُن کی مائیں نہیں ہو جاتیں ۔ اُن کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے اُن کو جنم دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ ایسی بات کہتے ہیں جو بہت بُری ہے، اورجھوٹ ہے، اور اﷲ بہت معاف کرنے والا، بہت بخشنے والا ہے

آيت 2:  الَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنْكُمْ مِنْ نِسَائِهِمْ مَا هُنَّ أُمَّهَاتِهِمْ:  «(اے مسلمانو!) تم ميں سے جو لوگ اپنى بيويوں كو مائيں كهه بيٹھے هيں، وه ان كى مائيں نهيں بن جاتى هيں».

جس طرح كسى كو كوئى بيٹا كهه دے تو وه اس كا بيٹا نهيں بن جاتا اور جس طرح منه بولے بيٹے كى كوئى قانونى وشرعى حيثيت نهيں اسى طرح زبان سے اگر كوئى اپنى بيوى كو اپنى ماں كهه دے تو ايسے كسى دعوے يا جملے كى بھى كوئى حيثيت نهيں.

إِنْ أُمَّهَاتُهُمْ إِلَّا اللَّائِي وَلَدْنَهُمْ:  «ان كى مائيں تو وهى هيں جنهوں نے انهيں جنا هے».

وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنْكَرًا مِنَ الْقَوْلِ وَزُورًا:  «البته يه لوگ ايك نهايت ناپسنديده اور جھوٹى بات كهتے هيں».

يه لوگ اپنى بيويوں كو اپنى مائيں كهه كر ايك نهايت بے هوده، شرمناك اور نا معقول بات منه سے نكالتے هيں. پھر يه بات جھوٹى بھى هے كه ان كى بيوياں ان كے ليے اب مائيں هو گئى هيں.

وَإِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ:  «اور يقينًا الله بهت معاف فرمانے والا، بهت بخشنے والا هے».

ان الفاظ ميں يه اشاره دے ديا گيا كه ظهار سے متعلق چونكه ابھى تك كوئى قانون نازل نهيں هوا تھا، اس ليے الله تعالى مذكوره صحابى كو اس معاملے ميں معاف  فرما دے گا، بلكه اس سے پهلے جس كسى سے بھى يه حركت سرزد هوئى، الله تعالى اس سے درگزر فرمائے گا.

UP
X
<>