May 1, 2024

قرآن کریم > الـمجادلـة >sorah 58 ayat 20

 إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَئِكَ فِي الْأَذَلِّينَ

بیشک جو لوگ اﷲ اور اُس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں ، وہ ذلیل ترین لوگوں میں شامل ہیں

آيت 20:  إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَئِكَ فِي الْأَذَلِّينَ:  «يقنًا جو لوگ الله اور اس كے رسول كى مخالفت پر تُلے بيٹھے هيں، وهى ذليل ترين لوگوں ميں سے هوں گے».

ذلّت كے ذكر كے ليے اَذَلِّيْن (ذليل ترين) يهاں «تفضيلِ كل» (superlative degree) كے طور پر آيا هے. سورة النساء كى اس آيت ميں بھى منافقين كے ليے بالكل يهى اسلوب اختيار فرمايا گيا هے: (إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَلَنْ تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًا)  «يقينًا منافقين آگ كے سب سے نچلے طبقے ميں هوں گے اور تم نه پاؤ گے ان كے ليے كوئى مددگار».

UP
X
<>