April 19, 2024

قرآن کریم > الـمجادلـة >sorah 58 ayat 6

يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِيْعًا فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا ۭ اَحْصٰهُ اللّٰهُ وَنَسُوْهُ ۭ وَاللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ شَهِيْدٌ

اُس دن جب اﷲ ان سب کو دوبارہ زندہ کرے گا، پھر انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا تھا۔ اﷲ نے اُسے گن گن کر محفوظ کر رکھا ہے، اور یہ اُسے بھول گئے ہیں ۔ اور اﷲ ہر چیز کا گواہ ہے

آيت 6:  يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوا:  «جس دن الله ان سب كو اٹھائے گا، پھر انهيں جتلا دے گا ان كے اعمال كے بارے ميں جو انهوں نے كيے تھے».

أَحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ:  «الله نے ان (اعمال) كو محفوظ كر ركھا هے جبكه وه انهيں بھول چكے هيں».

يه تو بھول چكے هوں گے كه انهوں نے اپنى دنيوى زندگى ميں كيسى كيسى حرام خورياں كى تھيں اور كس كس كے ساتھ كيا كيا زيادتى كى تھى. ليكن ظاهر هے الله كے هاں تو هر شخص كے ايك ايك عمل اور ايك ايك حركت كا ريكارڈ محفوظ هو گا.

وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ:  «اور الله تو هر چيز پر خود گواه هے».

UP
X
<>