April 18, 2024

قرآن کریم > الـحـشـر >sorah 59 ayat 10

وَالَّذِيْنَ جَاءُوْ مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِيْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَآ اِنَّكَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ 

اور (یہ مالِ فییٔ) اُن لوگوں کا بھی حق ہے جو ان (مہاجرین و اَنصار) کے بعد آئے، وہ یہ کہتے ہیں کہ : ’’ اے ہمارے پروردگار ! ہماری بھی مغفرت فرمایئے، اور ہمارے اُن بھائیوں کی بھی جو ہم سے پہلے اِیمان لاچکے ہیں ، اور ہمارے دلوں میں اِیمان لانے والوں کیلئے کوئی بغض نہ رکھئے۔ اے ہمارے پروردگار ! آپ بہت شفیق، بہت مہربان ہیں۔‘‘

آيت 10:  وَالَّذِينَ جَاءُوا مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ:  «اور وه لوگ جو ان كے بعد آئے (مالِ فے پر ان كا بھى حق هے) وه كهتے هيں: اے همارے رب! تو بخش دے هميں بھى اور همارے ان بھائيوں كو بھى جو ايمان ميں هم سے سبقت لے گئے»

وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ:  «اور همارے دلوں ميں اهلِ ايمان كے ليے كوئى كدورت نه پيدا هونے دے، اے همارے رب! بے شك تو نهايت شفيق اور رحم فرمانے والا هے».

اس آيت ميں واضح كر ديا گيا هے كه مالِ فے كى تقسيم ميں حاضر وموجود لوگوں كے علاوه بعد ميں آنے والے مسلمانوں اور ان كى آئنده نسلوں كا حصه بھى هے. مزيد برآں اس ميں ايك اهم اخلاقى درس بھى  ديا گيا هے كه كسى مسلمان كے دل ميں كسى دوسرے مسلمان كے ليے كوئى بغض، كينه يا كدورت نهيں هونى چاهيے اور مسلمانوں كے ليے صحيح طرزِ عمل يهى هے كه وه اپنے اسلاف كے حق ميں دعائے مغفرت كرتے رهيں، نه يه كه انهيں سب وشتم كا نشانه بنائيں.

 يهاں پر پهلا ركوع اختتام پذير هوا، اس ركوع ميں بنو نضير كے مدينه سے انخلاء اور ان كى چھوڑى هوئى املاك (مالِ فے) سے متعلق احكام كا ذكر تھا. اب اگلى آيات ميں منافقين كا تذكره هے كه ان لوگوں نے غزوه بنو نضير كے حوالے سے كيا كردار ادا كيا.

UP
X
<>