April 18, 2024

قرآن کریم > الـحـشـر >sorah 59 ayat 11

أَلَمْ تَر إِلَى الَّذِينَ نَافَقُوا يَقُولُونَ لإِخْوَانِهِمُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَئِنْ أُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ وَلا نُطِيعُ فِيكُمْ أَحَدًا أَبَدًا وَإِن قُوتِلْتُمْ لَنَنصُرَنَّكُمْ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ 

کیا تم نے ان کو نہیں دیکھا جنہوں نے منافقت سے کام لیا ہے کہ وہ اپنے اُن بھائیوں سے جو کافر اہلِ کتاب میں سے ہیں یہ کہتے ہیں کہ : ’’ اگر تمہیں نکالا گیا تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکلیں گے، اور تمہارے بارے میں کبھی کسی اور کا کہنا نہیں مانیں بے، اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم تمہاری مدد کریں گے۔‘‘ اور اﷲ گواہی دیتا ہے کہ یہ لوگ بالکل جھوٹے ہیں

آيت 11:  أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نَافَقُوا:  «كيا تم نے ديكھا نهيں ان لوگوں كو جو نفاق ميں مبتلا هيں»

يَقُولُونَ لِإِخْوَانِهِمُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ:  «وه كهتے هيں اپنے ان بھائيوں سے جنهوں نے اهلِ كتاب ميں سے كفر كيا هے»

لَئِنْ أُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ:  «كه اگر تم لوگوں كو (كبھى مدينه سے) نكالا گيا تو هم تمهارے ساتھ نكليں گے»

يهوديوں كے ساتھ ان منافقين كے حليفانه تعلقات تھے. ان تعلقات اور روابط كى بنياد پر منافقين وقتًا فوقتًا انهيں يقين دلاتے رهتے تھے كه هم آخرى دم تك تمهارا ساتھ ديں گے اور اگر تم لوگوں كو كبھى مدينه سےبے دخل كرنے كى كوشش كى گئى تو ايسى مشكل گھڑى ميں هم شانه بشانه تمهارے ساتھ كھڑے هوں گے.

وَلَا نُطِيعُ فِيكُمْ أَحَدًا أَبَدًا:  «اور تمهارے معاملے ميں هم كسى كى بھى اطاعت نهيں كريں گے»

وَإِنْ قُوتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّكُمْ:  «اور اگر تمهارے ساتھ جنگ كى گئى تو هم لازمًا تمهارى مدد كريں گے».

منافقين انهيں يقين دلاتے رهتے تھے كه هم محض وقتى طور پر بعض مصلحتوں كى وجه سے مسلمانوں ميں شامل هوئے هيں اور يه كه اس وجه سے تمهارے ساتھ همارے پرانے دوستانه تعلقات بالكل متأثر نهيں هوں گے. چنانچه تمهارے ساتھ حقِ دوستى نبھانے ميں كوئى مصلحت بھى همارے راستے كى ركاوٹ نهيں بن سكتى. هم بعض معاملات ميں رسول الله صلى الله عليه وسلم كا حكم مانتے بھى هيں، ليكن تمهارے معاملے ميں هم ان كے حكم كو بھى كوئى اهميت نهيں ديں گے. اگر مسلمانوں نے كبھى تمهارے خلاف كوئى اقدام كرنے كى كوشش كى تو هم ان كے ساتھ كھڑے هونے كے بجائے تمهمارا ساتھ ديں گے.

وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ:  «اور الله گواهى ديتا هے كه يه بالكل جھوٹے هيں».

UP
X
<>