April 25, 2024

قرآن کریم > الـحـشـر >sorah 59 ayat 12

لَئِنْ أُخْرِجُوا لا يَخْرُجُونَ مَعَهُمْ وَلَئِن قُوتِلُوا لا يَنصُرُونَهُمْ وَلَئِن نَّصَرُوهُمْ لَيُوَلُّنَّ الأَدْبَارَ ثُمَّ لا يُنصَرُونَ 

یہ پکی بات ہے کہ اگر ان (اہلِ کتاب) کونکالا گیا تو یہ اُن کے ساتھ نہیں نکلیں گے، اور اگر اُن سے جنگ کی گئی تو یہ اُن کی مدد نہیں کریں گے، اور اگر بالفرض اُن کی مدد کی بھی تو پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے، پھر اُن کی کوئی مدد نہیں کرے گا

آيت 12:  لَئِنْ أُخْرِجُوا لَا يَخْرُجُونَ مَعَهُمْ:  «اگر وه نكالے گئے تو يه ان كے ساتھ نهيں نكليں گے».

وَلَئِنْ قُوتِلُوا لَا يَنْصُرُونَهُمْ:  «اور اگر اُن سے جنگ كى گئى تو يه ان كى مدد نهيں كريں گے».

وَلَئِنْ نَصَرُوهُمْ لَيُوَلُّنَّ الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يُنْصَرُونَ:  «اور اُنهوں نے كبھى ان كى مدد كى بھى تو پيٹھ دكھا ديں گے، پھر ان كى كهيں سے مدد نهيں هو سكے گى».

منافقين اپنے كردار وعمل سے ثابت كر چكے هيں كه وه پست حوصله، بزدل اور جھوٹے لوگ هيں. اگر ان ميں جواں مردى اور غيرت وحميت كى كوئى رمق هوتى تو يه دوغلا پن اختيار نه كرتے، بلكه ايمان لانے كے بعد سچے مسلمانوں كا طرزِ عمل اختيار كرتے كه: ع  «هر چه بادا باد، ما كشتى در آب انداختم!» لهذا اپنے دعوؤں كے مطابق يه كبھى بھى يهوديوں كا ساتھ نهيں ديں گے. اور اگر ان ميں سے كوئى اكّا دكّا سر پھرے لوگ حقِ دوستى نبھانے كے جوش ميں يهوديوں كے ساتھ كهيں كھڑے هو بھى گئے تو مشكل وقت آنے پر وه بھى ميدان چھوڑ كر بھاگ جائيں گے.

UP
X
<>