April 25, 2024

قرآن کریم > الـحـشـر >sorah 59 ayat 13

لَاَانْتُمْ اَشَدُّ رَهْبَةً فِيْ صُدُوْرِهِمْ مِّنَ اللّٰهِ ۭ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُوْنَ

(مسلمانو !) حقیقت یہ ہے کہ ان کے دلوں میں تمہاری دہشت اﷲ سے زیا دہ ہے۔ یہ اس لئے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں سمجھ نہیں ہے

آيت 13:  لَأَنْتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً فِي صُدُورِهِمْ مِنَ اللَّهِ:  «(اے مسلمانو!) يقينًا تمهارا ڈر ان كے دلوں ميں الله كى نسبت شديد تر هے».

حقيقت يه هے كه يه لوگ الله سے اتنا نهيں ڈرتے جتنا تم لوگوں سے ڈرتے هيں.

ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَفْقَهُونَ:  «يه اس ليے هے كه يه ناسمجھ لوگ هيں».

يه لوگ سمجھ بوجھ سے عارى هيں. انسان كى اصل سمجھ اور عقل تو وه هے جو اسے الله سے متعارف كرائے اور ايمان كى راه سجھائے. اسى طرح انسان كے ليے علم بھى وهى فائده مند هے جو اسے اس حقيقت سے آگاه كر دے كه اصل زندگى آخرت كى زندگى هے اور دنيا كى زندگى بس كھيل اور تماشه هے. چونكه منافقين ايسى عقل سے بيگانه اور ايسے علم سے نابلد هيں اس ليے وه الله سے ڈرنے كے بجائے انسانوں سے ڈرتے هيں اور آخرت كى قيمت پر دنيا سنوارنے ميں مگن هيں.

UP
X
<>