April 25, 2024

قرآن کریم > الـحـشـر >sorah 59 ayat 15

كَمَثَلِ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَرِيْبًا ذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ ۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ

ان کی حالت ان لوگوں کی سی ہے جو ان سے کچھ ہی پہلے اپنے کرتوت کا مزہ چکھ چکے ہیں ، اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے

آيت 15:  كَمَثَلِ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَرِيبًا ذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ:  «(ان كا وهى حال هو گا) جيسے ان لوگوں كا معامله هوا جو ان سے پهلے قريب هى اپنے كيے كى سزا چكھ چكے هيں».

اس سے يهودى قبيله بنو قينقاع كے لوگ مراد هيں جنهيں 2 هجرى ميں غزوه بدر كے بعد مدينه سے جلا وطن كيا گيا تھا. جبكه بنو نضير كى جلاوطنى جس كا ذكر هم اس سورت ميں پڑھ رهے هيں، 4 هجرى كو عمل ميں آئى. اسى طرح 5 هجرى ميں غزوه احزاب كے بعد يهودِ مدينه كا تيسرا اور آخرى قبيله بنو قريظه بھى اپنے انجام كو پهنچ گيا.

وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ:  «اور ان كے ليے بهت هى درد ناك عذاب هے».

UP
X
<>