April 19, 2024

قرآن کریم > الـحـشـر >sorah 59 ayat 17

فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَآ اَنَّهُمَا فِي النَّارِ خَالِدَيْنِ فِيْهَا ۭ وَذٰلِكَ جَزٰؤُا الظّٰلِمِيْنَ

چنانچہ ان دونوں کا انجام یہ ہے کہ وہ دونوں دوزخ میں ہوں گے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اور یہی ظلم کرنے والوں کی سزا ہے

آيت 17:   فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَا أَنَّهُمَا فِي النَّارِ خَالِدَيْنِ فِيهَا:  «تو ان دونوں كا انجام يه هے كه وه آگ ميں رهيں گے هميشه هميش».

وَذَلِكَ جَزَاءُ الظَّالِمِينَ:  «اور يهى هے بدله ظالموں كا».

انسان اور شيطان كى اس جوڑى كا ذكر سوره ق ميں هم پڑھ چكے هيں. كسى كافر، مشرك اور گنهگار كا جو قرين (ساتھى) شيطان هو گا وه اس كے بارے ميں كهے گا:  ﴿وَقَالَ قَرِينُهُ هَذَا مَا لَدَيَّ عَتِيدٌ﴾  «اور اس كا ساتھى كهے گا: (اے پروردگار!) يه جو ميرى تحويل ميں تھا، حاضر هے!»  الله تعالى كى طرف سے فرشتوں كو حكم ملے گا: ﴿أَلْقِيَا فِي جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيدٍ﴾  «جھونك دو جهنم ميں هر ناشكرے سركش كو». اس كے بعد كى دو آيات ميں اس جهنمى كى مزيد صفات بيان كى گئى هيں. وه شيطان پھر كهے گا: ﴿رَبَّنَا مَا أَطْغَيْتُهُ وَلَكِنْ كَانَ فِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ﴾  «پروردگار! ميں نے اس كو گمراه نهيں كيا، بلكه يه خود هى بهت بڑى گمراهى ميں مبتلا تھا». اس پر الله تعالى فرمائيں گے:  ﴿لَا تَخْتَصِمُوا لَدَيَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَيْكُمْ بِالْوَعِيدِ  مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ﴾  «اب ميرے سامنے جھگڑو مت، جبكه ميں پهلے هى تمهارے پاس وعيد بھيج چكا هوں. ميرے حضور ميں بات تبديل نهيں كى جا سكتى اور ميں اپنے بندوں پر ظلم كرنے والا نهيں هوں».

UP
X
<>