April 20, 2024

قرآن کریم > الـحـشـر >sorah 59 ayat 8

لِلْفُقَرَاء الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِن دِيارِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ يَبْتَغُونَ فَضْلاً مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا وَيَنصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُوْلَئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ

(نیز یہ مالِ فییٔ) اُن حاجت مند مہاجرین کا حق ہے جنہیں اپنے گھروں اوراپنے مالوں سے بے دخل کیا گیا ہے۔ وہ اﷲ کی طرف سے فضل اور اُس کی خوشنودی کے طلب گار ہیں ، اور اﷲ اور اُس کے رسول کی مدد کرتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جو راست باز ہین

آيت 8:  لِلْفُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ:  «يه (خاص طور پر) ان تنگ دست مهاجرين كے ليے هے جو نكال ديے گئے اپنے گھروں اور اپنے اموال سے»

يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا وَيَنْصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ:  «وه الله كے فضل اور اٌس كى رضا كے متلاشى هيں اور الله اور اُس كے رسول كى مدد كر رهے هيں».

أُولَئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ:  «يهى لوگ هيں جو سچے هيں».

يهاں سورة الحديد كى آيت: 25 كے يه الفاظ بھى ذهن ميں تازه كر ليں: (وَلِيَعْلَمَ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ) يعنى حق وباطل كى كشمكش سے دراصل الله تعالى يه ديكھنا چاهتا هے (ظاهر كر دينا چاهتا هے) كه كون لوگ غيب ميں هونے كے باوجود اُس كى اور اُس كے رسولوں كى مدد كے ليے جاں بكف هو كر كھڑے هوتے هيں. آيت زير مطالعه ميں نه صرف مالِ فے كى تقسيم كے حوالے سے فقراء مهاجرين كى ترجيح واضح كر دى گئى بلكه ان كى بے لوث قربانيوں كى تصديق وتوثيق بھى فرما دى گئى كه يه لوگ صرف الله اور اُس كے رسول صلى الله عليه وسلم كى خاطر اپنا سب كچھ چھوڑ كر گھروں سے نكلے هيں. اب چونكه ان كے پاس اپنى بنيادى ضروريات كے ليے بھى كچھ نهيں تو مالِ فے كى تقسيم ميں ان كے ليے خصوصى حصه ركھا جائے گا.

UP
X
<>