May 19, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 142

وَمِنَ الأَنْعَامِ حَمُولَةً وَفَرْشًا كُلُواْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ وَلاَ تَتَّبِعُواْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ 

اور چوپایوں میں سے اﷲ نے وہ جانور بھی پیدا کئے ہیں جو بوجھ اُٹھاتے ہیں ، اور وہ بھی جو زمین سے لگے ہوئے ہوتے ہیں ۔ اﷲ نے جو رزق تمہیں دیا ہے، اس میں سے کھاؤ اور شیطان کے نقشِ قدم پر نہ چلو۔ یقین جانو، وہ تمہارے لئے ایک کھلا دشمن ہے

آیت 142:  وَمِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَۃً وَّفَرْشًا:  ’’اور چوپایوں میں سے (اس نے پیدا کیے ہیں) کچھ بوجھ اٹھانے والے اور کچھ زمین سے لگے ہوئے۔،،

            «حَمُوْلَۃ» وہ جانور ہیں جو قد کاٹھ اور ڈیل ڈول میں بڑے بڑے ہیں اور جن سے باربرداری کا کام لیا جاسکتا ہے، مثلاً گھوڑا، خچر، اونٹ وغیرہ۔ ان کے برعکس کچھ ایسے جانور ہیں جو اس طرح کی خدمت کے اہل نہیں ہیں اور چھوٹی جسامت کی وجہ سے استعارۃً انہیں فرش (زمین) سے منسوب کیا گیا ہے، گویا زمین سے لگے ہوئے ہیں، مثلاً بھیڑ بکری وغیرہ۔ یہ ہر طرح کے جانور اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے پیدا کیے ہیں۔

            کُلُوْا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ وَلاَ تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ اِنَّہ لَـکُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ:  ’’کھاؤ اُس میں سے جو اللہ نے تمہیں رزق دیا ہے اور شیطان کے نقش قدم کی پیروی نہ کرو، یقینا وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔،، 

UP
X
<>