May 7, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 16

مَّن يُصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُ وَذَلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ 

جس کسی شخص سے اس دن وہ عذاب ہٹادیاگیا، اس پر اﷲ نے بڑا رحم کیا اور یہی واضح کامیابی ہے

آیت 16:    مَنْ یُّصْرَفْ عَنْہُ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَہ وَذٰلِکَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ:   ’’جو شخص اُس دن اس (عذاب)  سے دور رکھا گیا تو اُس پر اللہ کی بڑی رحمت ہو گئی ، اور یہی ہو گی واضح کامیابی۔،،

            دُنیا کی بڑی سے بڑی کامیابیاں  اُس دن کی کامیابی کے سامنے ہیچ ہیں ۔ اس کامیابی کے سامنے دُنیوی دولت،  وجاہت،  عزت،  شہرت ،  اقتدار وغیرہ ساری چیزیں  عارضی اور فانی ہیں ۔ اصل الْفَوْزُ الْمُبِیْن  تو آخرت کی کامیابی ہے۔

UP
X
<>