April 24, 2024

قرآن کریم > الـمـمـتـحنة >sorah 60 ayat 8

لَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ أَن تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ 

ا ﷲ تمہیں اس بات سے منع نہیں کرتا کہ جن لوگوں نے دین کے معاملے میں تم سے جنگ نہیں کی، اور تمہیں تمہارے گھروں سے نہیں نکالا، اُن کے ساتھ تم کوئی نیکی یا اِنصاف کا معاملہ کرو، یقینا اﷲ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

آيت 8:  لَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ:  «الله تمهيں نهيں روكتا ان لوگوں سے جنهوں نے دين كے معاملے ميں تم سے كبھى جنگ نهيں كى اور تمهيں تمهارے گھروں سے نهيں نكالا كه تم ان كے ساتھ كوئى بھلائى كرو يا انصاف كا معامله كرو».

يعنى وه غير حربى كافر جن كے ساتھ تمهارى كوئى جنگ نهيں هے، تم لوگوں كو مكه سے بے دخل كرنے ميں بھى ان كا كوئى كردار نهيں اور نه هى انهوں نے تمهارے خلاف تمهارے دشمنوں كى كبھى مدد كى هے، ايسے لوگوں كے ساتھ احسان اور بھلائى كا سلوك روا ركھنے ميں كوئى مضائقه نهيں. ايسے لوگوں كے ساتھ دنيوى معاملات كے حوالے سے عدل وانصاف كے تمام تقاضے بھى پورے كرنے چاهئيں. البته ولايت كا رشته اور قلبى محبت كا تعلق ان كے ساتھ بھى قائم كرنے كى اجازت نهيں هے.

إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ:  «بے شك الله تعالى انصاف كرنے والوں كو پسند كرتا هے».

UP
X
<>