April 24, 2024

قرآن کریم > الـصّـف >sorah 61 ayat 7

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَى إِلَى الإِسْلامِ وَاللَّهُ لا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ 

اور اُس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اﷲ پر جھوٹ باندھے، جبکہ اُسے اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو؟ اور اﷲ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا

آيت 7:  وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ:  «اور اُس سے بڑھ كر ظالم كون هو گا جو الله پر جھوٹ تراشے»

وَهُوَ يُدْعَى إِلَى الْإِسْلَامِ:  «دراں حاليكه اسے بلايا جا رها هو اسلام كى طرف!»

يعنى اب الله كے آخرى رسول صلى الله عليه وسلم تم لوگوں كو دعوتِ ايمان واسلام دے رهے هيں اور تم لوگ اس دعوت پر لبيك كهنے كے بجائے ان كى نبوت ورسالت اور قرآن كے بارے ميں الله پر جھوٹ باندھ رهے هو.

وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ:  «اور الله ايسے ظالموں كو (زبردستى) هدايت نهيں ديتا».

اب اگلى آيت ميں يهوديوں كى ان كوششوں اور سازشوں كا ذكر هے جو انهوں نے حضور صلى الله عليه وسلم اور قرآن كے خلاف شروع كر ركھى تھيں. يه آيت زير مطالعه مضمون كے كلائمكس كا درجه ركھتى هے:

UP
X
<>