April 26, 2024

قرآن کریم > الـمنافقون >sorah 63 ayat 2

اِتَّخَذُوْٓا اَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ۭ اِنَّهُمْ سَاۗءَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ

انہوں نے اپنی قسموں کو ایک ڈھال بنارکھا ہے، پھر یہ لوگ دُوسروں کو اﷲ کے راستے سے روکتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ بہت ہی بُرے ہیں وہ کام جو یہ لوگ کرتے رہے ہیں

آيت 2:  اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ:  «انهوں نے اپنى قسموں كو ڈھال بنا ركھا هے اور يه الله كے راستے سے رك گئے هيں».

جهاد وقتال سے بچنے كے ليے يه لوگ قسميں كھا كھا كر جھوٹے بهانے بناتے تھے كه الله كى قسم ميرى بيوى سخت بيمار هے، گھر ميں كوئى دوسرا اس كى ديكھ بھال كرنے والا بھى نهيں، وغيره وغيره. جب نوبت قسموں تك پهنچ گئى تو گويا مرض دوسرى سٹيج ميں داخل هو گيا.

إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ:  «بهت هى برا كام هے جو يه لوگ كر رهے هيں».

UP
X
<>