April 19, 2024

قرآن کریم > الـتغابن >sorah 64 ayat 1

يُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۚ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ۡ وَهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ 

آسمانوں اور زمین میں جو چیز بھی ہے، وہ اﷲ کی تسبیح کرتی ہے، اور بادشاہی اُسی کی ہے، اور تعریف اُسی کی، اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے

آيت 1: يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ:  «تسبيح كرتى هے الله كى هر وه شے جو آسمانوں ميں هے اور هر وه شے جو زمين ميں هے».

سورة التغابن اَلْمُسَبِّحَات كے سلسلے كى آخرى سورت هے. اس سلسلے كى سورتوں ميں سے يه دوسرى سورت هے جس كے آغاز ميں يُسَبِّحُ كا صيغه آيا هے. اس سے پهلے يه صيغه سورة الجمعه كى پهلى آيت ميں آيا هے. باقى تينوں اَلْمُسَبِّحَات كى ابتدا ميں سَبَّحَ كا صيغه آيا هے.

لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ:  «اُسى كى بادشاهى هے اور اُسى كے ليے حمد هے».

كُل كائنات كى بادشاهى بھى الله كى هے اور كُل شكر وسپاس اور تعريف وثنا كا مستحقِ حقيقى بھى صرف وهى هے.

وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ:  «اور وه هر چيز پر قادر هے».

UP
X
<>