April 26, 2024

قرآن کریم > الـتغابن >sorah 64 ayat 2

هُوَ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرٌ وَّمِنْكُمْ مُّؤْمِنٌ ۭ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ 

وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا، پھر تم میں سے کوئی کافر ہے، اور کوئی مومن۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو، اﷲ اُسے خوب دیکھتا ہے

آيت 2:  هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرٌ وَمِنْكُمْ مُؤْمِنٌ:  «وهى هے جس نے تمهيں پيدا كيا هے، پھر تم ميں سے كوئى كافر هے اور كوئى مؤمن».

ظاهر هے تمام انسانوں كا خالق الله هے. اس لحاظ سے هر انسان كو چاهيے كه وه اپنے خالق كا شكر گزار بن كر رهے، اسى كو اپنا معبود جانے اور اُسى كے آگے جھكے. ليكن بهت سے انسان الله تعالى كے منكر اور نافرمان هيں. بظاهر تو يه بهت عجيب بات هے كه مخلوق كا كوئى فرد اپنے خالق كا منكر يا نافرمان هو ليكن واقعه بهرحال يهى هے.

وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ:  «اور جو كچھ تم كر رهے هو الله اُسے ديكھ رها هے».

آيت كے مضمون كے اعتبار سے اس جملے ميں بهت بڑى وعيد بھى پنهاں هے اور ايك بشارت بھى مضمر هے. يعنى الله ايك ايك انسان كے اعتقاد ونظريه سے باخبر هے. وه ايك ايك انسان كى ايك ايك حركت كو بھى ديكھ رها هے. وقت آنے پر وه اپنے سب نافرمانوں سے نپٹ لے گا. ان الفاظ كا بشارت والا پهلو يه هے كه جو اُس كے شكر گزار اور مطيع فرمان هوں گے ان كو وه انعام واكرام سے نوازے گا. اس ليے كه وه سب كچھ ديكھ رها هے اور سب كى روش سے آگاه هے!

UP
X
<>