April 23, 2024

قرآن کریم > الـطلاق >sorah 65 ayat 4

وَاللاَّئِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِن نِّسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلاثَةُ أَشْهُرٍ وَاللاَّئِي لَمْ يَحِضْنَ وَأُوْلاتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا 

اور تمہاری عورتوں میں سے جو ماہواری آنے سے مایوس ہوچکی ہوں ، اگر تمہیں (ان کی عدت کے بارے میں) شک ہو تو (یادرکھو کہ) ان کی عدت تین مہینے ہے، اور اُن عورتوں کی (عدت) بھی (یہی ہے) جنہیں ابھی ماہواری آئی ہی نہیں ۔ اور جو عورتیں حاملہ ہوں ، اُن کی (عدت) کی میعاد یہ ہے کہ وہ اپنے پیٹ کا بچہ جن لیں ۔ اور جو کوئی اﷲ سے ڈرے گا، اﷲ اُس کے کام میں آسانی پیدا کردے گا

آيت 4:  وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ:  «اور تمهارے هاں كى خواتين ميں سے جو حيض سے مايوس هو چكى هوں»

يعنى ايسى عمررسيده خواتين جن كے حيض كا سلسله بند هو چكا هو.

إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ:  «اگر تمهيں شك هو تو ان كى عدت تين ماه هو گى»

ايسى خواتين كے معاملے ميں چونكه تين طهر اور تين حيض كا حساب كرنا ممكن نهيں، اس ليے ان كى عدت كا شمار مهينوں ميں كيا جائے گا. چنانچه ان كى عدت كى مدت تين ماه هو گى.

وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ:  «اور (ان كى بھى) جن كو ابھى حيض آيا هى نهيں».

اگر كسى لڑكى كا كم سنى ميں نكاح هو گيا اور ابھى اسے حيض آنا شروع نهيں هوا تھا كه طلاق هو گئى تو اس كى عدت بھى تين ماه هى شمار هو گى.

وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ:  «اور حامله خواتين كى عدت يه هے كه ان كا وضع حمل هو جائے».

ايسى صورت ميں وضع حمل جب بھى هو جائے گا، چاهے اس ميں نو ماه لگيں يا ايك ماه بعد هى وضع حمل هو جائے.---- اس كے بعد پھر سے تقوى كے بارے ميں ياددهانى كرائى جا رهى هے. اس سے قبل پهلى اور دوسرى آيت ميں بھى تقوى كا ذكر آ چكا هے:

وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا:   «اور جو كوئى الله كا تقوى اختيار كرتا هے وه اُس كے كاموں ميں آسانى پيدا كر ديتا هے».

جيسا كه سورة الليل ميں فرمايا گيا هے:

﴿فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى  وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى  فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى﴾ آيت: 5 تا 8.

«تو جس نے (الله كى راه ميں) مال ديا اور (الله كى نافرمانى سے) پرهيز كيا، اور بھلائى كو سچ مانا، اس كو هم آسان راستے كے ليے سهولت ديں گے».

UP
X
<>