April 20, 2024

قرآن کریم > الـطلاق >sorah 65 ayat 7

لِيُنفِقْ ذُو سَعَةٍ مِّن سَعَتِهِ وَمَن قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ فَلْيُنفِقْ مِمَّا آتَاهُ اللَّهُ لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلاَّ مَا آتَاهَا سَيَجْعَلُ اللَّهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُسْرًا 

ہر وسعت رکھنے والا اپنی وسعت کے مطابق نفقہ دے۔ اور جس شخص کیلئے اُس کا رزق تنگ کر دیا گیا ہو، تو جو کچھ اﷲ نے اُسے دیا ہے، وہ اُسی میں سے نفقہ دے۔ اﷲ نے کسی کو جتنا دیا ہے، اُس پر اُس سے زیادہ کابوجھ نہیں ڈالتا۔ کوئی مشکل ہو تو اﷲ اُس کے بعد کوئی آسانی بھی پیدا کردے گا

آيت 7:  لِيُنْفِقْ ذُو سَعَةٍ مِنْ سَعَتِهِ:  «چاهيے كه خرچ كرے وسعت والا اپنى وسعت كے مطابق».

وَمَنْ قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ فَلْيُنْفِقْ مِمَّا آتَاهُ اللَّهُ:  «اور جس پر اس كا رزق تنگ كر ديا گيا هے وه خرچ كرے اس ميں سے جو الله نے اس كو ديا هے».

لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا مَا آتَاهَا:  «الله كسى جان كو ذمه دار نهيں ٹھهراتا مگر اُسى قدر جو اُس نے اسے دے ركھا هے».

يعنى عدت كے دوران مطلقه كى رهائش، حمل كے دوران اس كا نان نفقه، رضاعت كى اجرت وغيره كے معيار كا انحصار مرد كى مالى حيثيت كے مطابق هونا چاهيے. اگر كشادگى هے تو مطلقه پر بھى اسے اسى انداز سے خرچ كرنا چاهيے اور اگر تنگ دستى كى كيفيت هے تو ظاهر هے وه اسى حد تك مكلف هے جس حد تك اس كى استطاعت هے. الله تعالى هر كسى كے حالات سے باخبر هے.

سَيَجْعَلُ اللَّهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُسْرًا:  «عنقريب الله تنگى كے بعد آسانى بھى پيدا كر دے گا».

UP
X
<>