April 25, 2024

قرآن کریم > الـملك

الـملك

بسم الله الرحمن الرحيم

سورة الملك

تمهيدى كلمات

سورة التحريم مكى مدنى سورتوں كے چھٹے گروپ كى آخرى سورت تھي۔ ياد دهانى كے ليے ايك مرتبه پھر نوٹ كر ليجيے كه اس گروپ كا آغاز سورهٔ قٓ سے هوتا هے۔ (سورهٔ قࣤ سے هى قرآن مجيد كى ساتويں اور آخرى منزل كا آغاز بھى هوتا هے)۔ اس گروپ ميں سورهٔ ق سے سورة الواقعة تك سات مكى سورتيں اور سورة الحديد سے سورة التحريم تك دس مدنى سورتيں شامل هيں۔ اب سورة الملك كے مطالعه كے آغاز كے ساتھ هم پھر سے قران كى مكى جنت ميں داخل هورهے هيں۔ اس سورت سے مكى سورتوں كےآخرى گروپ كا آغاز هوتا هے۔  اس گروپ كى پهلى چھ سورتيں دو ضمنى گروپس ميں تقسيم هيں۔ هر ضمنى گروپس ميں تين سورتيں هيں، جن ميں ايك منفرد هے، اور دو جوڑے كى شكل ميں هيں۔ سورة الملك پهلے ضمنى گروپ كى منفرد سورت هے۔ اپنے مضمون كى جامعيت كے اعتبار سے اس گروپ ميں اس سورت كا وهى مقام هے جو پچھلے گوپ ميں سوره قࣤ كا تھا، سورة الملك نبى كو بهت عزيز تھي۔ رات كو سونے سے پهلے اس سورت كى تلاوت كرنا حضور كا مستقل معمول تھا۔ آپ نے امت كو بھى اس عمل كى خصوصى تلقين فرمائى هے۔

UP
X
<>