April 25, 2024

قرآن کریم > الـملك >sorah 67 ayat 8

تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الْغَيْظِ كُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ

ایسا لگے گا جیسے وہ غصے سے پھٹ پڑے گی۔ جب بھی اُس میں (کافروں کا) کوئی گروہ پھینکا جائے گا تو اُس کے محافظ اُن سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تھا؟

آيت 8: تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الْغَيْظِ: «قريب هوگا كه وه غصے سے پھٹ جائے۔»

          ايسے معلوم هوگا كه ابھي شدت غضب سے پھٹ پڑے گي۔

 كُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ: «جب بھي ڈالا جائے گا اس ميں كسي ايك گروه كو تو اس كے داروغے ان سے پوچھيں گے: كيا تمهارے پاس كوئي خبردار كرنے والا نهيں آيا تھا؟»

قيامت كے دن هر قوم كا عليحده عليحده حساب هوگا، جيسا كه سورة النمل كي اس آيت سے ظاهر هوتا هے: (وَيَوْمَ نَحْشُرُ مِن كُلِّ أُمَّةٍ فَوْجًا مِّمَّن يُكَذِّبُ بِآيَاتِنَا فَهُمْ يُوزَعُونَ) (نمل: 83) «اور ذرا تصور كرو اس دن كا جس دن هم جمع كريں گے هر امت ميں سے ايك فوج ان لوگوں ميں سے جو هماري آيات كو جھٹلايا كرتے تھے، پھر ان كي درجه بندي كي جائے گي»۔ گويا جيسے جيسے حساب هوتا جائے گا اسي ترتيب سے هر قوم كے مجرمين كو جهنم كي طرف لے جايا جائے گا۔ هر گروه كے پهنچنے پر جهنم پر متعين فرشتے ان سے سوال كريں گے كه كيا الله تعالى كى طرف سے تمهارے پاس كوئى خبردار كرنے والا نهيں آيا تھا؟

UP
X
<>