April 26, 2024

قرآن کریم > الـقـلـم >sorah 68 ayat 10

وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَهِينٍ

اور کسی بھی ایسے شخص کی باتوں میں نہ آنا جو بہت قسمیں کھانے والا، بے وقعت شخص ہے

ايت 10: وَلا تُطِعْ كُلَّ حَلاَّفٍ مَّهِينٍ: «اور آپ مت مانيے كسى ايسے شخص كى بات جو بهت قسميں كھانے والا انتهائى گھٹيا هے۔»

          ان دونوں خصوصيات كا آپس ميں فطرى تعلق هے۔ اپنى شخصيت كے هلكے پن كى تلافى كرنے كے ليے بات بات پر قسميں كھانا هر گھٹيا آدمى كى ضرورت هوتى هے۔ لفظ «مهين» ذليل و حقير اور گھٹيا آدمى كے ليے بولا جاتا هے۔

UP
X
<>