April 25, 2024

قرآن کریم > الـقـلـم >sorah 68 ayat 17

إِنَّا بَلَوْنَاهُمْ كَمَا بَلَوْنَا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ

ہم نے ان (مکہ والوں ) کو اسی طرح آزمائش میں ڈالا جیسے (ایک) باغ والوں کو اُس وقت آزمائش میں ڈالا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ صبح ہوتے ہی ہم اس باغ کا پھل توڑ لیں گے

آيت 17: إِنَّا بَلَوْنَاهُمْ كَمَا بَلَوْنَا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ: «يقيناً هم نے ان (اهل مكه) كو اسى طرح آزمايا هے جيسے هم نے باغ والوں كو آزمايا تھا۔»

          الله تعالى لوگوں كو طرح طرح كے امتحانات سے ازماتا رهتا هے۔ ايك انسان كو اگر دولت كى آزمائش ميں ڈالا جاتا هے تو كسى دوسرے كو غربت كے امتحان سے دو چار كرديا جاتا هے۔ سورة الملك كى اس آيت ميں تو انسان كى زندگى اور موت كى تخليق كا مقصد هي آزمائش بتايا گيا هے: (الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ) «اس نے موت اور زندگى كو اس ليے پيدا كيا هے تاكه تمهيں آزمائے كه تم ميں سے كون اچھے اعمال كرنے والا هے۔ اور وه بھت زبر دست بھى هے اور بھت بخشنے والا بھى۔»

إِذْ أَقْسَمُوا لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ: «جب كه انھوں نے قسم كھائى كه وه ضرور اس كا پھل اتار ليں گے صبح سويرے۔»

UP
X
<>