April 18, 2024

قرآن کریم > الـقـلـم >sorah 68 ayat 22

أَنِ اغْدُوا عَلَى حَرْثِكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَارِمِينَ

کہ اگر پھل توڑنے ہیں تو اپنے کھیت کی طرف سویرے چل نکلو

آيت 22: أَنِ اغْدُوا عَلَى حَرْثِكُمْ إِن كُنتُمْ صَارِمِينَ: «كه صبح سويرے چلو اپنے كھيت كى طرف اگر تم پھل توڑنا چاهتے هو»۔

          وه صبح سويرے اپنے طے شده پروگرام كے مطابق پھل توڑنے كى تيارياں كررهے تھے، جب كه ان كا باغ رات كو جل كر تباه هو چكا تھا۔ اسى طرح انسان اپنى دھن ميں مگن طرح طرح كے منصوبے بناتا رهتا هے مگر الله تعالى كے ايك فيصلے كے سامنے اس كے سارے  منصوبے دھرے كے دھرے ره جاتے هيں۔ كبھى ايسا بھى هوتا هے كه انسان كو كوئى جان ليوا مرض لاحق هوچكا هوتا هے، مگر وه اس سے بے خبر اپنى لمبى لمبى اميدوں كو پايه تكميل تك پهنچانے كے ليے رات دن ايك كيے رهتا هے۔ پھر جب مرض كى تشخيص هوتى هے تب بهت دير هو چكى هوتى هے۔

UP
X
<>