April 26, 2024

قرآن کریم > الـقـلـم >sorah 68 ayat 35

أَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِمِينَ

بھلا کیا ہم فرماں برداروں کو مجرموں کے برابر کردیں گے؟

آيت 35: أَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِمِينَ: «كيا هم اپنے فرماں برداروں كو مجرموں كے برابر كرديں گے؟»

        اگر بعث بعد الموت كے منكرين كى منطق درست تسليم كرلى جائے تو اس كا مطلب يه هوگا كه نيكو كار اور مجرمين ميں سرے سے كوئى فرق هى نهيں هے.

        طبعى طور پر تو موت بلا شبه سب كو فنا كرديتى هے، يعنى كوئى بادشاه هو، كوئى فقير هو، كوئى شريف هو، كوئى مجرم هو، مرنا سبھى كو هے. اس اعتبار سے تو يقيناً موت كے سامنے سب انسان برابر هيں ليكن يه سمجھنا كه موت آنے پر اخلاقى لحاظ سے بھى سب انسان برابر هوجائيں گے انتهائى غير منطقى اور احمقانه سوچ هے.

UP
X
<>