April 26, 2024

قرآن کریم > الـقـلـم >sorah 68 ayat 43

خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ

ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ان پر ذِلت چھائی ہوئی ہوگی۔ اُس وقت بھی انہیں سجدے کیلئے بلایا جاتا تھا جب یہ لوگ صحیح سالم تھے، (اُس وقت قدرت کے باوجود یہ انکار کرتے تھے)

آيت 43: خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ: «ان كى نگاهيں زمين پر گڑى ره جائيں گى»

تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ: «ان (كے چهروں) پر ذلت چھا رهى هوگى.»

وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ: «اور ان كو (دنيا ميں) پكارا جاتا تھا سجدے كے ليے جب كه وه صحيح سالم تھے.

دنيا ميں وه لوگ اذان كى آواز پر كبھى توجه هى نهيں كرتے تھے اور كوئى مجبورى و معذورى نه هونے كے باوجود بھى الله تعالى كے حضور سجده ريز نهيں هوتے تھے. قيامت كے دن ميدان محشر ميں وه سجده كرنا چاهيں گے ليكن نهيں كرسكيں گے.

UP
X
<>