April 20, 2024

قرآن کریم > الـقـلـم >sorah 68 ayat 48

فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَى وَهُوَ مَكْظُومٌ

غرض تم اپنے پروردگار کا حکم آنے تک صبر کئے جاؤ، اور مچھلی والے کی طرح مت ہوجانا، جب انہوں نے غم سے گھٹ گھٹ کر (ہمیں ) پکارا تھا

آيت 48: فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ: «تو (اے نبى صلى الله عليه وسلم!) آپ انتظار كيجيے اپنے رب كے حكم كا»

وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوتِ: «اور ديكھيے! آپ صلى الله عليه وسلم اس مچھلى والے كى طرح نه هوجائيے گا!»

مچھلى والے سے يهاں حضرت يونس عليه السلام مراد هيں. آپ عليه السلام كى قوم پر جب عذاب كا فيصله هوگيا تو آپ عليه السلام الله تعالى كے حكم كا انتظار كيے بغير هى اپنى قوم كا علاقه چھوڑ كر چلے گئے. اس كا ذكر سورة الانبياء كى آيت 87 ميں اس طرح آيا هے: اِذْ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا «جب وه چل ديا غصے ميں بھرا هوا». آپ عليه السلام كا يه غصه حميت حق ميں تھا اور قوم كى طرف سے مسلسل هٹ دھرمى اور كفر كى وجه سے تھا. ليكن اس ميں خطا كا پهلو يه تھا كه آپ عليه السلام نے هجرت كرنے سے متعلق الله تعالى كے حكم كا انتظار نه كيا.

إِذْ نَادَى وَهُوَ مَكْظُومٌ: «جب اس نے پكارا (اپنے رب كو) اور وه اپنے غم كو اندر هى اندر پى رها تھا»

حضرت يونس عليه السلام مچھلى كے پيٹ ميں انتهائى رنجيده حالت ميں الله سے فرياد كر رهے تھے: ﴿لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾ (الانبياء: 87)  «تيرے سوا كوئى معبود نهيں، تو پاك هے اور يقينًا ميں هى ظالموں ميں سے هوں.

UP
X
<>